سمینار علمی مذاکرہ بضمن 552 واں عرس حضرت سید شاہ احمد قتال حسینی اشرفی جلالی رح کولم پلی کا انعقاد
مہمان عالم دین مولانا خواجہ فیض الدین نقشبندی کامل جامعہ نظامیہ کا علمی سمینار سے خطاب
تلنگانہ وائس
نارائن پیٹ 13 اکتوبر ( پریس نوٹ)خانقاہ قتالیہ کولم پلی میں بضمن 551 واں عرس شریف حضرت مخدوم خواجہ سید شاہ احمد قتال حسینی اشرفی رح کولم پلی میں علمی مذاکرہ سیمینار کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جسکی صدارت مخدوم خواجہ سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی نے کی۔ علمی مذاکرہ کا آغاز سید نور عالم حسینی کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔جبکہ نعت مقبول حافظ محمد قتال حسین معلم مدرسہ دارالعلوم دینیہ ‘حافظ رحمت علی متعلم دارالعلوم اشرفیہ کولم پلی نے سنانے کی سعادت حاصل کی۔
Advertising

اس سمینار میں مقالہ نگار مولانا خواجہ فیض الدین نقشبندی کامل جامعہ نظامیہ نےاپنے مقالے بعنوان پیر و مرید کا تعلق اصلاح و احوال پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس علمی مذاکرہ سمینار میں علماء و حفاظ کے علاوہ سید فیض پاشاہ حسینی’ محمد شفیع چاند’ عبدالسلیم ایڈوکیٹ’ محمد جعفر تاج ‘ الحاج خلیل احمد تاج’ محمد اختر’ سید دستگیر حسینی’ مولانا فاروق بن مخاشن’ مولانا عظیم’ مولانا حافظ محمد حسن ‘ سید یونس قادری’ حافظ جلال اشرفی ودیگر نے شرکت کی۔ علمی مذاکرہ سیمینار کی نظامت مولانا شفاعت علی نظامی نے انجام دی۔ جبکہ ڈاکٹر مولانا سید احمد حسینی اشرفی جلالی جانشین سجادہ نے علمی مذاکرہ سیمینار میں شرکت کرنے والے علماء ومشائخ’ مریدین کا شکریہ ادا کیا ہے۔ بعد سمینار کے خانقاہ میں نماز عشاء باجماعت ادا کی گئی اور طعام کا نظم کیا گیا تھا۔
Advertising


