عادل آباد ایئرپورٹ کے لیے اراضی حصول کی کارروائی میں تیزی 2,009.23 ایکڑ زمین حاصل کرنے کی تجویز، 2,004.31 ایکڑ کے لیے نوٹیفائیڈ پی این جاری ۔ ضلع کلکٹر

عادل آباد ایئرپورٹ کے لیے اراضی حصول کی کارروائی میں تیزی

2,009.23 ایکڑ زمین حاصل کرنے کی تجویز، 2,004.31 ایکڑ کے لیے نوٹیفائیڈ پی این جاری ۔ ضلع کلکٹر

عادل آباد، 16/ اکتوبر(تلنگانہ وائس) ضلع کلکٹر راجرشی شاہ نے کہا کہ عادل آباد میں مشترکہ استعمال (جوائنٹ یوزر) ایئرپورٹ کے قیام کے لیے درکار اراضی کے حصول کی کارروائی میں تیزی لائی گئی ہے۔ انہوں نے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں بتایا کہ ایئرپورٹ کے لیے مجموعی طور پر 2,009.23 ایکڑ زمین حاصل کرنے کی تجویز ہے، جس میں سے اب تک 2,004.31 ایکڑ اراضی کے لیے نوٹیفائیڈ پی این (ابتدائی نوٹیفکیشن) جاری کیا جا چکا ہے۔

 

کلکٹر کے مطابق موضع وار اراضی کے حصول کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

– ارلی-بی: 160.32 ایکڑ

– کچ کنٹی: 29.19 ایکڑ

– ٹاکلی: 5.20 ایکڑ

– انکنٹہ: 878.13 ایکڑ

مذکورہ چاروں مواضعات میں مکمل مجوزہ اراضی کے لیے نوٹیفائیڈ پی این جاری کیا گیا ہے۔

دیگر مواضعات میں نشن گھاٹ کی مجوزہ 430.09 ایکڑ اراضی میں سے 428.16 ایکڑ، خانہ پور کی 288.14 ایکڑ میں سے 288.13 ایکڑ اور عادل آباد موضع کی 216.36 ایکڑ میں سے 213.38 ایکڑ اراضی کے لیے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی کارروائی مکمل کی گئی ہے۔

Advertising

ضلع کلکٹر نے کہا کہ مجوزہ اراضی کے تقریباً مکمل رقبے کے لیے نوٹیفائیڈ پی این جاری کرنے کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ باقی ماندہ زمین کے حصول سے متعلق کارروائی بھی مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق جلد مکمل کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 

کلکٹرراجرشی شاہ نے امید ظاہر کی کہ عادل آباد میں ایئرپورٹ کے قیام سے ضلع میں آمدورفت کی سہولتوں میں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ تجارت، صنعتوں کی ترقی اور سیاحت کے فروغ کے لیے بھی نئے امکانات پیدا ہوں گے۔