بَتُکَمّا تقاریب میں کندی سرینواس ریڈی اور ان کی اہلیہ کی شرکت
عادل آباد۔23/اکتوبر(تلنگانہ وائس) تلنگانہ کی ثقافت اور روایات کی عکاسی کرتی ہیں بتکما تقاریب، کندی سرینواس ریڈی اور کندی مون سری نواس ریڈی کا اظہار خیال

عادل آباد کانگریس پارٹی کے اسمبلی حلقہ انچارج کندی سرینواس ریڈی اور ان کی اہلیہ کندی مونا سری نواس ریڈی نے کہا کہ بتکما تقاریب تلنگانہ کی تہذیب، ثقافت اور روایتی اقدار کی بہترین عکاسی کرتی ہیں۔
ضلع میں بتکما تہوار کے موقع پر انہوں نے جینتھ منڈل مرکز کے مختلف مقامات پر منعقدہ بتکما تقاریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقامی افراد اور کانگریس پارٹی کے کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
Advertising

بعد ازاں انہوں نے مقامی خواتین، نوجوان لڑکیوں اور بچوں کے ساتھ بتکما کے اطراف جوش و خروش سے رقص کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پھولوں اور فطرت کی پوجا کرنا تلنگانہ کی عظیم روایات کا حصہ ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ہر سال اسی طرح بتکما تہوار کو شاندار انداز میں مناتے ہوئے اپنی تہذیب و ثقافت کو برقرار رکھیں۔
اس پروگرام میں رنگینینی شانتن راؤ، کونڈا گنگادھر، درشنالا اشوک، وٹھل ریڈی، تمّلا چندو، کیتی ریڈی سریندر ریڈی، محمود، کیاتم شیوا پرساد ریڈی کے علاوہ جیناتھ منڈل کے قائدین، کارکنان اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

