عادل آباد میں امن و امان کے قیام پر ایس پی اکھل مہاجن کی ستائش
کانگریس ٹاؤن جنرل سکریٹری و شاعر ڈاکٹر عادل نے ایس پی سے ملاقات کرتے ہوئے دسہرہ کی مبارکباد پیش کی
عادل آباد۔23/اکتوبر(تلنگانہ وائس) عادل آباد کانگریس پارٹی کے ٹاؤن جنرل سکریٹری اور شاعر ڈاکٹر عادل نے ضلع ایس پی اکھل مہاجن آئی پی ایس سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دسہرہ تہوار کی مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر سابق کونسلر خلیل احمد بھی موجود تھے۔
اس موقع پر شاعر ڈاکٹر عادل نے عادل آباد ضلع میں تمام مذاہب کے تہواروں کو پُرامن ماحول میں منعقد کروانے اور امن و امان برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرنے پر ضلع ایس پی اکھل مہاجن کو شال پوشی کے ذریعے تہنیت پیش کی۔
Advertising

انہوں نے تہواروں کے دوران پولیس کی جانب سے کیے جانے والے حفاظتی انتظامات اور عوام کے تحفظ کے لیے انجام دی جانے والی خدمات کی ستائش کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عادل نے کہا کہ تمام مذاہب کے تہواروں کو پُرامن ماحول میں منعقد کروانے کے لیے پولیس کا کردار قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے پولیس افسران اور عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔


