سابق ریاستی صدر این ایس یو آئی اور سابق صدر ضلع کانگریس عادل آباد بھارگو دیش پانڈے بی آر ایس میں شامل حیدرآباد میں کے ٹی آر کی رہائش گاہ پر شمولیت کا پروگرام

سابق ریاستی صدر این ایس یو آئی اور سابق صدر ضلع کانگریس عادل آباد بھارگو دیش پانڈے بی آر ایس میں شامل

حیدرآباد میں کے ٹی آر کی رہائش گاہ پر شمولیت کا پروگرام

حیدرآباد۔25/اکتوبر(تلنگانہ وائس)

حیدرآباد میں بی آر ایس کے کارگزار صدر کلواکنٹلہ تارک راما راؤ (کے ٹی آر) کی موجودگی میں سابق ریاستی صدر این ایس یو آئی اور سابق صدر ضلع کانگریس کمیٹی (ڈی سی سی) عادل آباد بھارگو دیش پانڈے نے بی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

اس موقع پر سابق وزیر جوگو رامنا، سابق وزیر اور بالکنڈہ کے رکن اسمبلی ویمولا پرشانت ریڈی، رکن اسمبلی انیل جادھو، رکن اسمبلی کووا لکشمی، رکن قانون ساز کونسل پوچم پلی سرینواس ریڈی، سابق چیف وہپ بال کا سمن، بی آر ایس کے ریاستی قائدین تلّاسانی سائی کرن یادو، واسودیو ریڈی سمیت دیگر قائدین موجود تھے۔

Advertising