اسٹاک مارکیٹ میں بھاری منافع کا جھانسہ دے کر 8 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی، ملزم گرفتار عادل آباد ون ٹاؤن پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے ریمانڈ پر بھیج دیا

اسٹاک مارکیٹ میں بھاری منافع کا جھانسہ دے کر 8 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی، ملزم گرفتار

عادل آباد ون ٹاؤن پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے ریمانڈ پر بھیج دیا

عادل آباد۔2/نومبر(تلنگانہ وائس) اسٹاک مارکیٹ میں بھاری منافع دلانے کا لالچ دے کر معصوم عوام سے رقم وصول کرتے ہوئے دھوکہ دہی کرنے کے معاملے میں عادل آباد ون ٹاؤن پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے ریمانڈ پر بھیج دیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت سید جاوید ساکن لکارم، اوٹنور کے طور پر ہوئی ہے۔

Advertising

سب انسپکٹر اشوک کی فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ملزم کی باتوں پر بھروسہ کرتے ہوئے متاثرہ شخص وسیم کوکر نے 8 لاکھ روپے جمع کرکے ملزم کے حوالے کیے۔ ملزم نے چند روز تک رقم اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے کا ڈرامہ کیا، تاہم بعد ازاں رقم اپنے ذاتی استعمال میں لیتے ہوئے متاثرہ شخص کے ساتھ دھوکہ دہی کی۔

Advertising

متاثرہ شخص کی شکایت پر عادل آباد ون ٹاؤن پولیس نے معاملے کی تحقیقات کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا اور عدالتی ریمانڈ پر بھیج دیا۔

Advertising

شاندار تقریبات کا بہترین مرکز—ڈبلیو کنوینشن ہال،اے سی، نان اے سی انکولی روڈ، عادل آباد