دہلی میں ٹی پی سی سی ایس سی ڈپارٹمنٹ کے نائب چیئرمین درگم شیکھر کی ویم نریندر ریڈی سے خیرسگالی ملاقات

دہلی میں ٹی پی سی سی ایس سی ڈپارٹمنٹ کے نائب چیئرمین درگم شیکھر کی ویم نریندر ریڈی سے خیرسگالی ملاقات

نئی دہلی۔2/نومبر(تلنگانہ وائس) ملک میں جمہوریت کے تحفظ اور حقِ رائے دہی کی حفاظت کے مقصد سے دہلی میں منعقدہ ’’ووٹ بچاؤ – دیش بچاؤ‘‘ پروگرام کے ضمن میں ٹی پی سی سی ایس سی ڈپارٹمنٹ کے نائب چیئرمین درگم شیکھر نے تلنگانہ ریاستی حکومت کے مشیر ویم نریندر ریڈی سے خیرسگالی ملاقات کی۔

اس موقع پر دونوں کے درمیان پروگرام کی اہمیت، جمہوریت کے تحفظ، حقِ رائے دہی کی حفاظت اور کانگریس پارٹی کو مزید مستحکم بنانے سے متعلق مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ملک کی جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے کانگریس پارٹی کی جانب سے جاری جدوجہد میں ہر شخص کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔

Advertising