بھینسہ میں ایم آئی ایم کی رہنمائی و رہبری میں ایس آئی آر فارمس کی خانہ پُری کا سلسلہ جاری۔۔

بھینسہ میں ایم آئی ایم کی رہنمائی و رہبری میں ایس آئی آر فارمس کی خانہ پُری کا سلسلہ جاری۔۔

*اراکین بلدیہ عبدالقادر بابا اور ابو شبیر کی بلدیہ کمشنر لنگیا سے عوام کے حق میں نمائندگی۔۔*

تلنگانہ وائس نیوز

بھینسہ 9 / جولائی (اظہر احمد خان) بھینسہ شہر کے مختلف بلدی وارڈوں میں ایس آئی آر اینومریشن فارمس کی خانہ پُری کے لیے محمد جابر احمد سابقہ بلدیہ چیرمین و ضلعی صدر مجلس کی ہدایت پر ایم آئی ایم کی جانب سے قائم ہیلپ ڈیکس مراکز پر برق رفتاری سے مجلسی کونسلرس ، کارکنان عوام کی خدمت کرتے ہوئے فارمس کی خانہ پُری میں شب و روز متحرک ہیں جس سے بھینسہ کی عوام بھی قطاروں کے ذریعہ صد فیصد استفادہ کرتے دیکھے جارہے ہیں بھینسہ بلدیہ کمشنر لنگیا نے بلدی عہدیداروں جن میں میپما دتو و دیگر کے ہمراہ ہیلپ ڈیکس مراکز پہنچکر تمام حالات کا جائزہ لیا۔

Advertisment

اس موقع مجلس پارٹی کے اراکین بلدیہ جن میں عبدالقادر بابا اور ابو شبیر کے علاوہ دیگر نے بلدیہ کمشنر لنگیا سے ملاقات کرتے ہوئے عوام کو درپیش مسائل سے واقف کروایا اور کہا کہ بی ایل اوز کی لاپرواہی ، بروقت فارم تقسیم نہ کرنے ، عوام کی رہنمائی میں کمی اور شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان مسائل کی یکسوئی کے لیے خصوصی اقدامات کرنے ایس آ آر کے عمل کو صاف و شفاف اور منصفانہ بنانے کے لیے نمائندگی کی۔

Advertisment

علاوہ ازیں بی ایل اوز کو وارڈ سطح منتخب کرنے کے لیے نشاندہی کیے گئے مقام کی فہرست بھی پیش کی گئی اس موقع پر مجلس پارٹی کارکنان جن رفیق میمن ، احمد میمن و دیگر کی کثیر تعداد موجود تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خبروں کی دنیا میں ایک نیا اور معتبر نام — تلنگانہ وائس

سچ، اعتماد اور عوامی مسائل کی مؤثر ترجمانی

Telangana Voice – Delivering Truth, Empowering People

Advertising & News
WhatsApp 8919329620