عادل آباد کے مریضوں کو عالمی معیار کی کارڈیالوجی خدمات فراہم کرنے کا یشودا ہاسپٹل کا اعلان ۔ڈاکٹر پنکج جری والا کی پریس کانفرنس

عادل آباد۔19/جولائی(تلنگانہ وائس)

حیدرآباد کے سوماجی گوڑہ میں واقع یشودا ہاسپٹل نے عادل آباد اور اطراف کے اضلاع کے مریضوں کے لیے جدید ترین امراضِ قلب کی طبی خدمات کو مزید آسان اور قابلِ رسائی بنانے کا اعلان کیا ہے۔سینئر کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر پنکج جری والا نے اتوار کے روز شری گجنان ملٹی اسپشلٹی ہاسپٹل میں منعقد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تفصیلات بتلائی ۔

انہوں نے بتایاکہ یشودا ہاسپٹل میں معمولی قلبی امراض سے لے کر نہایت پیچیدہ بیماریوں تک جدید ٹیکنالوجی اور ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں جامع علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یشودا ہاسپٹلس میں آروگیہ شری اور دیگر سرکاری ہیلتھ اسکیموں سے مستفید ہونے والے مریضوں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ مریضوں کو بھی یکساں معیار کی عالمی سطح کی طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

Advertising

انہوں نے بتایاکہ کارڈیالوجی شعبہ دل کے شدید دورے کی صورت میں پرائمری اینجیو پلاسٹی، لیفٹ مین کورونری آرٹری کی پیچیدہ رکاوٹ، طویل عرصے سے بند شریانوں ، کیلشیم سے متاثرہ کورونری بلاکس، ملٹی ویسل کورونری بیماری، ضعیف اور انتہائی نازک مریضوں میں ہائی رسک اینجیو پلاسٹی اور دل کی ساخت سے متعلق جدید علاج اسٹرکچرل ہارٹ انٹروینشنسٹ جیسے پیچیدہ آپریشن کامیابی سے انجام دے رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 

اسپتال میں انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ، کارڈیک سرجن، انٹینسیوسٹ، اینستھیزیولوجسٹ، نیفرولوجسٹ، نیورولوجسٹ، پلمونولوجسٹ، ویسکولر اسپیشلسٹ اور خصوصی کریٹیکل کیئر ٹیم باہمی تعاون سے مریضوں کو جامع طبی نگہداشت فراہم کر رہی ہے۔

Advertising

یشودا ہاسپٹلس کے سینئر کنسلٹنٹ انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ و اسٹرکچرل ہارٹ انٹروینشنسٹ ڈاکٹر پنکج جری والا نے کہا کہ دل کی ہنگامی بیماریوں میں بروقت تشخیص اور فوری علاج مریض کی جان بچانے میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال کا مقصد عادل آباد کے ہر مریض کو اس کی مالی حیثیت سے قطع نظر عالمی معیار کی قلبی طبی سہولیات بروقت اور مناسب خرچ پر فراہم کرنا ہے۔

Advertising

انہوں نے مزید کہا کہ جدید طبی ٹیکنالوجی، ماہر ڈاکٹروں اور مریض دوست خدمات کے ذریعے بہترین نتائج حاصل کیے جا رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ جانیں بچائی جا سکیں۔اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ سرکاری ہیلتھ اسکیموں، کم خرچ علاج اور عوامی بیداری و طبی کیمپوں کے ذریعے بین الاقوامی معیار کی قلبی خدمات کو مزید وسعت دینے کے لیے ادارہ پُرعزم ہے۔

Advertising

انتظامیہ نے عادل آباد کے عوام کے اعتماد پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے مستقبل میں بھی خلوص، دیانت داری اور بہترین طبی خدمات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر سنجیو کمار منیجر مارکیٹنگ اور پرمود کے علاوہ دیگر عملہ موجود تھا۔