وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کا مرکزی وزیر سے مطالبہ، تلنگانہ کے لیے 11.56 لاکھ مکانات مختص کرنے کی اپیل
حیدرآباد۔28/جولائی (تلنگانہ وائس)
تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے۔ ریونت ریڈی نے مرکزی وزیر برائے دیہی ترقی و زراعت شیو راج سنگھ چوہان سے ملاقات کرتے ہوئے پردھان منتری آواس یوجنا۔ گرامین (PMAY-G) کے تحت ریاست تلنگانہ کے لیے 11,56,915 مکانات مختص کرنے کا مطالبہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایل نینو کے اثرات اور زرعی سرگرمیوں میں کمی کے باعث ایس سی، ایس ٹی طبقات، چھوٹے اور معمولی کسانوں کے علاوہ زرعی مزدوروں کو روزگار اور معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے مرکزی وزیر سے اپیل کی کہ ریاست کی جانب سے تجویز کردہ روزگار کے کاموں کو وی بی جی رام جی (VBG RAM G) اسکیم میں شامل کیا جائے۔
Advertising

ریونت ریڈی نے تجویز پیش کی کہ کسانوں کی زمینوں پر سبزیوں کی کاشت کے لیے شیڈس (پندال)، مویشیوں کے لیے چارہ پلاٹس کی ترقی، مل بیری باغات کی کاشت، ریشم کے کیڑوں کی پرورش کے شیڈس، گھروں کے قریب سبزیوں اور پتوں والی سبزیوں کے باغات اور بانس کے باغات جیسے کاموں کو بھی اسکیم میں شامل کیا جائے۔
Advertising
نوٹ۔ ہمارے گھر پر ہر اتوار کو مفت تشخیص و علاج بھی کیا جاتا ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید درخواست کی کہ جس طرح اندیرماں ہاؤزنگ اسکیم میں مکان کی تعمیر کے دوران مستحقین کو 90 دن تک روزگار فراہم کرنے کا موقع دیا جاتا ہے، اسی طرح وی بی جی رام جی اسکیم میں بھی مکانات کی تعمیر کے دوران 90 دن تک کام فراہم کرنے کی سہولت دی جائے۔
Advertising


