ضلع کلکٹر عادل آباد کی مداخلت سے دو بچوں کو دوبارہ تعلیم کا موقع
عادل آباد، 29 جولائی(تلنگانہ وائس ڈیسک) ضلع کلکٹر راجَرشی شاہ نے کہا کہ ضلع میں ایک بھی بچہ اسکول سے باہر نہ رہے، اس مقصد کے تحت ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مؤثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ منگل کو اندراویلی منڈل کے دورے کے دوران کلکٹر نے اسکول سے باہر رہنے والے دو بچوں کی نشاندہی کرتے ہوئے فوری طور پر متعلقہ عہدیداروں کو کارروائی کی ہدایت دی، جس کے نتیجے میں دونوں بچوں کو اسکول میں داخل کرایا گیا۔

اندراویلی منڈل ہیڈکوارٹر کے سائی نگر میں رہنے والے کمارے ملیش پاوار کے چار بچوں میں سے دو بچے اسکول جارہے تھے، جبکہ دیگر دو بچے اپنے والد کے ساتھ کام میں مصروف تھے۔ کلکٹر نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ضلع ویلفیئر آفیسر ملکا کو فوری کارروائی کی ہدایت دی۔
اشتہار۔۔۔۔۔Advertising

کلکٹر کی ہدایت پر ضلع ویلفیئر ڈپارٹمنٹ اور آئی سی ڈی ایس عہدیداروں نے بچوں کے والدین سے ملاقات کی اور انہیں تعلیم کی اہمیت سے واقف کرایا۔ بعد ازاں سنیٖتا کو اندراویلی زیڈ پی ایچ ایس میں چھٹی جماعت اور سنیٖل کو ایم پی پی ایس اندراویلی میں پانچویں جماعت میں داخلہ دلایا گیا۔
Advertising
The Best Management Software for Madrasas, Schools, Colleges & NGOs
مدارس اسکولس کالجس اور رفاہی فلاحی اداروں کے لیے بہترین سوفٹویئر

اس موقع پر کلکٹر راجَرشی شاہ نے کہا کہ ضلع میں ایک بھی بچہ بال مزدوری یا اسکول سے باہر نہ رہے، اس مقصد کے تحت تمام متعلقہ محکمے باہمی تال میل کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر بچے کو تعلیم حاصل کرنے کا حق حاصل ہے اور والدین اپنے بچوں کو لازماً اسکول بھیج کر ان کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھیں۔
Advertising

کلکٹر نے عوام سے اپیل کی کہ اگر کہیں بھی اسکول سے باہر بچے یا بال مزدور نظر آئیں تو فوری طور پر چائلڈ ہیلپ لائن 1098 پر اطلاع دیں اور بچوں کی تعلیم اور حقوق کے تحفظ میں اپنا تعاون پیش کریں۔
Advertising



