عادل آباد ضلع و تعلقہ پدماشالی سنگھم کی نئی مجلسِ عاملہ کی حلف برداری  ۔ زرعی مارکیٹ کمیٹی چیرمین بی سریکانت ریڈی کی شرکت

عادل آباد ضلع و تعلقہ پدماشالی سنگھم کی نئی مجلسِ عاملہ کی حلف برداری  ۔ زرعی مارکیٹ کمیٹی چیرمین بی سریکانت ریڈی کی شرکت

عادل آباد، 17/ اگست (تلنگانہ وائس نیوز) عادل آباد ضلع و تعلقہ پدماشالی سنگھم کی نو منتخب مجلسِ عاملہ کی حلف برداری تقریب اتوار کو عادل آباد شہر کے شانتی نگر کالونی میں واقع پی ایس فنکشن ہال میں شاندار پیمانے پر منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈی سی سی صدر ڈاکٹر نریش جادھو کے ہمراہ زرعی مارکٹ کمیٹی عادل آباد کے چیئرمین بورنچو شری کانت ریڈی نے شرکت کرتے ہوئے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر پدماشالی سنگھم کے قائدین نے ڈی سی سی صدر ڈاکٹر نریش جادھو اور مارکٹ کمیٹی چیئرمین بورنچو شری کانت ریڈی کو شال پوشی کے ذریعے تہنیت پیش کی۔ بعد ازاں نو منتخب ضلع صدر جکّولا ستیہ نارائنا، ضلع جنرل سکریٹری کُرّا رویندر، تعلقہ صدر انومولا اوشنّا اور تعلقہ جنرل سکریٹری کوکّولا آڈیلو کو بھی شال پوشی کرتے ہوئے مبارکباد دی گئی۔ پدماشالی سنگھم کی سابق صدر محترمہ منچیکٹلا آشماں کی بھی شال پوشی کی گئی۔

اس موقع پر شری کانت ریڈی نے نو منتخب مجلسِ عاملہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پدماشالی سنگھم سماجی ترقی اور معاشرتی فلاح کے لیے مزید سرگرمی کے ساتھ کام کرے۔ انہوں نے کہا کہ پدماشالی برادری کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے ان کا ہر ممکن تعاون ہمیشہ جاری رہے گا۔

Advertising

تقریب میں سابق مارکٹ کمیٹی چیئرمین اللوری سنجیو ریڈی، سابق ٹی پی سی سی جنرل سکریٹری محترمہ گنڈرتھ سجاتا، ڈی سی سی بی چیئرمین اڈی بھوجا ریڈی، عادل آباد میونسپل چیئرپرسن محترمہ بنڈاری انوشا ستیش، ضلع کانگریس او بی سی سیل صدر امباکنٹی اشوک، آتما کمیٹی چیئرمین سنتوش راؤ، شانتی نگر وارڈ نمبر 33 کے کونسلر محبوب، عادل آباد رورل کانگریس پارٹی کنوینر وینکٹ یادو، چندہ کے سابق ایم پی ٹی سی آرے پوچنّا، پدماشالی سنگھ کے سابق صدر جٹّا رمیش، پوپا صدر بیتا رمیش، پدماشالی ضلع کے سابق خازن باسا دتّو، پوپا کے سابق صدر باسا بھگوانڈلو سمیت سنگھ کے قائدین، کارکنان اور ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور تقریب کو کامیاب بنایا۔

Advertising

Advertising