یومِ آزادی پر MGIT اکیڈمی کے ڈائریکٹر محمد مجاہد کو Best Lecturer Award
عادل آباد۔17/اگست (تلنگانہ وائس نیوز)
یومِ آزادی کے موقع پر MGIT Academy عادل آباد، Collaboration with Sri Chaitanya College Hyderabad کے زیرِ اہتمام منعقدہ تقریب میں ریاستی حکومت کے مشیر محمد علی شبیر نے شرکت کی۔ اس موقع پر NEET کے ذریعے سرکاری میڈیکل نشستیں حاصل کرنے والے طلبہ سمیت مختلف امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو اعزازات سے نوازا گیا۔

تقریب میں MGIT Academy کے ڈائریکٹر محمد مجاہد کو شعبۂ تدریس میں گزشتہ 12 سال سے بہترین خدمات انجام دینے کے اعتراف میں Best Lecturer Award سے سرفراز کیا گیا۔ محمد علی شبیر نے ان کی تعلیمی خدمات اور طلبہ کی کامیابیوں میں ان کے اہم کردار کو سراہتے ہوئے خصوصی تحفہ پیش کرکے حوصلہ افزائی کی۔

تقریب میں NEET کے ذریعے سرکاری میڈیکل نشست حاصل کرنے والے طلبہ کی کامیابی کو خصوصی طور پر سراہا گیا۔ اس کے علاوہ TET، DSC رینکرز، PG یونیورسٹی ٹاپر اور دیگر نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے طلبہ کو بھی ایوارڈز پیش کیے گئے۔
اس موقع پر محمد مجاہد نے علمائے کرام، سینئر کانگریس لیڈر مجاہد عرف پتی (مجو) سابق وائس چیرمین ظہیر رمضانی اور ریئل اسٹیٹ شعبے سے وابستہ MA عبدالقدیر سمیت تمام معزز مہمانوں کا تقریب میں شرکت اور حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا۔
Advertising

محمد مجاہد نے محترم محمد علی شبیر، مہمانانِ خصوصی، اساتذہ، طلبہ اور والدین سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی کامیابی ہی ان کے لیے سب سے بڑا اعزاز ہے۔
Advertising




