تلواریں لے کر گھومنے والے دو افراد گرفتار
عادل آباد، 19/ اگست(تلنگانہ وائس) عادل آباد ٹو ٹاؤن پولیس نے شہر میں مشتبہ حالت میں تلواریں لے کر گھومنے والے دو افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے دو تلواریں ضبط کرلی ہیں۔
پولیس کے مطابق پیر کی شب شہر کے ایک اسپتال کے قریب گاڑیوں کی تلاشی کے دوران دو مشتبہ افراد کو روک کر تلاشی لی گئی۔ اس دوران ان کے قبضے سے دو تلواریں برآمد ہوئیں، جس پر پولیس نے دونوں کو حراست میں لے لیا۔
Advertising

گرفتار افراد کی شناخت تشار نیل کنٹھ (28) ولد پاٹل اور سوربھ پاٹل (24) ولد وکرم پاٹل، ساکنان ضلع یوتمل، مہاراشٹرا کے طور پر ہوئی ہے۔
Advertising

پولیس نے دونوں کے خلاف عادل آباد ٹو ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔
Advertising

ٹو ٹاؤن انسپکٹر کے. ناگراجو نے کارروائی کے دوران چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والے پولیس اہلکاروں کی خصوصی طور پر ستائش کی۔
Advertising

پولیس نے واضح کیا کہ عوامی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے اور غیر قانونی ہتھیاروں کے ساتھ گھومنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

