کاماریڈی اسمبلی کے بھکنور منڈل میں
200 کروڑ روپے سے ینگ انڈیا انٹیگریٹڈ ریزیڈنشیل اسکول کی منظوری، محمد علی شبیر نے سی ایم سے کیا کاماریڈی کے عوام کیجانب سے اظہار تشکر

تلنگانہ وائس نیوز
کاماریڈی ۔19/اگست(سید کوثر علی کی رپورٹ) کاماریڈی اسمبلی حلقہ میں 200 کروڑ روپے کی لاگت سے ینگز انڈیا انٹیگریٹڈ ریزیڈنشیل اسکول اینڈ کالج (YIIRS) قائم کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں انتظامی منظوری جاری ہونے پر حکومت کے مشیر محمد علی شبیر نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے کاماریڈی کے عوام کیجانب سےاظہارِ تشکر ادا کیا۔کاماریڈی ضلع کلکٹریٹ میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد علی شبیر نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس حکومت شعبۂ تعلیم کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔
Advertising

غریب اور متوسط طبقہ کے طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ اسکولی تعلیم کی جانب سے G.O.Rt.No.145، مورخہ 4 اگست 2026 کے تحت کاماریڈی اسمبلی حلقہ میں ینگز انڈیا انٹیگریٹڈ ریزیڈنشیل اسکول کمپلیکس کی تعمیر کے لئے 200 کروڑ روپے کی انتظامی منظوری دی گئی ہے۔
Advertising

محمد علی شبیر نے کہا کہ اس اسکول میں جدید کلاس رومس، لیبارٹریز، لائبریری، کھیلوں کی سہولیات، رہائش، کھانے اور دیگر بنیادی سہولیات ایک ہی کیمپس میں دستیاب ہوں گی۔ غریب اور باصلاحیت طلبہ کو بہتر تعلیم فراہم کرنا حکومت کا اہم مقصد ہے۔
Advertising

انہوں نے کہا کہ کاماریڈی کو تعلیمی مرکز کے طور پر ترقی دینے کی سمت یہ 200 کروڑ روپے کا منصوبہ ایک اہم قدم ہے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیادت میں ریاست میں تعلیمی شعبہ کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ تعلیمی ادارہ منڈل میں تعمیر کیا جائے گا۔اس موقع پر ضلع کلکٹر آشیش سنگوان، میونسپل چیئرپرسن اوما سری نواس، ڈی سی سی کے سابق صدر کائلا سری نواس راؤ، کانگریس ٹاؤن صدر آئرینی سندیپ کمار، ضلع لائبریری چیئرمین مددی چندرکانت ریڈی، کانگریس ریاستی جنرل سکریٹری بدّام اندرا کرن ریڈی کے علاوہ مختلف منڈلوں کے صدور، اے ایم سی و مارکٹ کمیٹی چیئرمین، کونسلرس، کانگریس قائدین اور کارکنان موجود تھے۔
Advertising


