ڈبل رجسٹریشن کے ذریعے اراضی دھوکہ دہی، چار ملزمین گرفتار ایک ہی پلاٹ کو دو مرتبہ فروخت کرنے کے معاملہ میں موالا پولیس کی کارروائی

ڈبل رجسٹریشن کے ذریعے اراضی دھوکہ دہی، چار ملزمین گرفتار

ایک ہی پلاٹ کو دو مرتبہ فروخت کرنے کے معاملہ میں موالا پولیس کی کارروائی

عادل آباد، 20/ اگست (تلنگانہ وائس) موالا پولیس اسٹیشن حدود میں ایک ہی پلاٹ کو دو مرتبہ رجسٹری کروا کر دھوکہ دہی کرنے کے معاملہ میں پولیس نے چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔ موالا سی آئی بی ڈی پریم کمار نے بتایا کہ دونوں معاملات میں مقدمات درج کرتے ہوئے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق بھٹّی ساورگاؤں میں سروے نمبر 54/1، 54/2 میں واقع پلاٹ نمبر 66 کو شکایت کنندہ نے 1997 میں رجسٹرڈ سیل ڈِیڈ کے ذریعے خریدا تھا۔ تاہم اسی پلاٹ کو 2011 میں ایک دوسرے شخص کے نام فروخت کیے جانے کی شکایت موصول ہوئی۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ اراضی بعد ازاں مختلف افراد کے نام رجسٹرڈ کی گئی اور مبینہ طور پر جعلی دستاویزات کے ذریعے پلاٹ منتقل کیا گیا۔

Advertising

اس معاملہ میں پولیس نے یلپیدی نرسا ریڈی (64)، یلموار وینکٹ ریڈی (70) اور تڈسینا وینکٹ ریڈی (72) کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

Advertising

دوسرے معاملہ میں بھٹّی ساورگاؤں کے مضافات میں سروے نمبر 27/B کے پلاٹ نمبر 55 کو شکایت کنندہ کے والد نے 2002 میں رجسٹرڈ سیل ڈِیڈ کے ذریعے خرید کر اس وقت سے اپنے قبضہ میں رکھا تھا۔ تاہم 2025 میں فروخت کے سلسلہ میں انکم برنس سرٹیفکیٹ کی جانچ کے دوران معلوم ہوا کہ اسی پلاٹ کو 1991 میں ہی جی پی اے کے ذریعے کسی دوسرے شخص کو فروخت کیا جاچکا تھا۔

Advertising

اس معاملہ پر نلّا گنپتی ریڈی کے خلاف کرائم نمبر 441/2026 کے تحت دفعہ 420 آئی پی سی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

موالا سی آئی بی ڈی پریم کمار نے عوام کو مشورہ دیا کہ اراضی کی خرید و فروخت کے وقت رجسٹریشن دستاویزات، انکم برنس سرٹیفکیٹ اور متعلقہ ریونیو ریکارڈس کی مکمل جانچ کے بعد ہی لین دین کریں۔ دونوں معاملات میں پولیس کی جانب سے جامع تحقیقات جاری ہیں۔