وارڈ نمبر 33 کے مستحقین کو اندراما ہاؤسنگ اسکیم کے تحت 2BHK مکانات منظور ۔ این آر آئی کونسلر محبوب
عادل آباد۔20/اگست (تلنگانہ وائس) اندراما ہاؤسنگ اسکیم کے تحت عادل آباد کے وارڈ نمبر 33 کے اہل و مستحق خاندانوں کے لیے 2BHK مکانات منظور کیے گئے ہیں۔ موالا سروے نمبر 170 کے تحت منظورہ مکانات اور مستحقین کی تفصیلات عوام کے مشاہدے اور تصدیق کے لیے پیش کی گئیں۔

اس موقع پر وارڈ این آر آئی کونسلر محبوب، کانگریس وارڈ صدر شوکت، کانگریس کے سینئر قائدین لنگنا، نذیر خان، بلقیس آپا اور وارڈ نمبر 33 کے مقامی عوام موجود تھے۔
Advertising

اس موقع پر مستحقین اور مکانات کی الاٹمنٹ کی تفصیلات کا جائزہ لیتے ہوئے اسکیم میں شفافیت کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ قائدین نے کہا کہ حکومت کی فلاحی اسکیمات کا فائدہ حقیقی مستحق خاندانوں تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔
Advertising

مقامی قائدین نے عوام کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وارڈ نمبر 33 کی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور مستحق خاندانوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔
Advertising

Advertising




