آئی ٹی انقلاب کے بانی راجیو گاندھی تھے ۔ درگم شیکھر کمپیوٹرائزیشن اور ٹیلی کمیونیکیشن کو فروغ دے کر تکنیکی انقلاب کی بنیاد رکھی، 18 سال کی عمر میں نوجوانوں کو ووٹ کا حق دلایا

آئی ٹی انقلاب کے بانی راجیو گاندھی تھے ۔ درگم شیکھر

کمپیوٹرائزیشن اور ٹیلی کمیونیکیشن کو فروغ دے کر تکنیکی انقلاب کی بنیاد رکھی، 18 سال کی عمر میں نوجوانوں کو ووٹ کا حق دلایا

عادل آباد، 20/ اگست (تلنگانہ وائس)تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ایس سی سیل کے وائس چیئرمین درگم شیکھر نے کہا کہ سابق وزیراعظم اور بھارت رتن آنجہانی راجیو گاندھی نے ملک میں کئی اہم اصلاحات متعارف کراتے ہوئے ہندوستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔

راجیو گاندھی کی یومِ پیدائش کے موقع پر جمعرات کو عادل آباد کانگریس پارٹی دفتر میں منعقدہ تقریب میں درگم شیکھر نے شرکت کی اور راجیو گاندھی کی تصویر پر پھولوں کی مالا چڑھا کر خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ راجیو گاندھی نے ملک میں کمپیوٹرائزیشن اور ٹیلی کمیونیکیشن شعبوں کو فروغ دے کر تکنیکی و اطلاعاتی انقلاب کی بنیاد رکھی اور انہیں ہندوستان میں آئی ٹی انقلاب کا معمار قرار دیا۔

درگم شیکھر نے کہا کہ راجیو گاندھی نے خواتین کے لیے 33 فیصد ریزرویشن کی تجویز اور نوجوانوں کو 18 سال کی عمر میں ووٹ دینے کا حق فراہم کرنے جیسے اہم اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ راجیو گاندھی کی خدمات کو ملک ہمیشہ یاد رکھے گا۔

Advertising

انہوں نے کانگریس کارکنوں پر زور دیا کہ وہ راجیو گاندھی کے نظریات اور ان کے دکھائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت کے لیے کام کریں۔

Advertising

تقریب میں سابق ٹی پی سی سی جنرل سکریٹری گنڈرتھ سجاتا، سابق ڈی سی سی صدر ساجد خان، مارکیٹ کمیٹی چیئرمین سری کانت ریڈی، سابق چیئرمین الوری سنجیو ریڈی، کانگریس کے سینئر رہنما گوپیڈی رکمار ریڈی، ٹاؤن کانگریس صدر کیزار پاشا، گولی سنجیو، ناہید، پروین، سابق ٹاؤن صدر ناگیش، ایس سی سیل ضلع صدر پرمیشور، ٹاؤن صدر چندرالا راہول، بالوری گووردھن ریڈی، تپا نارائن، سوامی، شیڈمکی اندراؤ سمیت دیگر کانگریس قائدین و کارکنان موجود تھے۔

Advertising