نوجوان تکنیکی مہارتیں فروغ دیں ۔ ضلع کلکٹر راجرشی شاہ
اردو اکیڈمی کمپیوٹر ٹریننگ سنٹر اور پبلک ریڈنگ روم کا افتتاح
عادل آباد۔21/اگست (تلنگانہ وائس نیوز)
بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی کی دنیا سے ہم آہنگ ہونے کے لیے طلبہ اور نوجوانوں کو کمپیوٹر کے علم کے ساتھ مختلف تکنیکی مہارتیں بھی حاصل کرنی چاہئیں۔ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ تربیتی اور تعلیمی سہولتوں سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے بلند اہداف حاصل کریں۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر راجرشی شاہ نے کیا۔

عادل آباد مستقر کے این ٹی آر چوک پر واقع اردو بھون میں محکمہ اقلیتی بہبود، حکومتِ تلنگانہ اور ضلع لائبریری ادارہ کے اشتراک سے قائم کیے گئے اردو اکیڈمی کمپیوٹر ٹریننگ سنٹر اور پبلک ریڈنگ روم کا جمعہ کو کلکٹر راجرشی شاہ نے بحیثیت مہمان خصوصی افتتاح کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کلکٹر نے کہا کہ موجودہ مسابقتی دور میں کمپیوٹر کا علم اور تکنیکی مہارتیں ہر فرد کے لیے بے حد ضروری ہیں۔ خصوصاً اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں اور بے روزگار افراد کو کمپیوٹر ٹریننگ سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانا چاہیے۔
Advertising

انہوں نے کہا کہ تکنیکی مہارتیں حاصل کرنے سے نوجوانوں کو روزگار اور ملازمت کے بہتر مواقع حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسابقتی امتحانات کی تیاری کرنے والے طلبہ اور بے روزگار امیدواروں کے لیے پبلک ریڈنگ روم انتہائی مفید ثابت ہوگا۔
Advertising

کلکٹر نے کہا کہ پُرسکون ماحول میں مطالعہ کے لیے ضروری سہولتوں کی فراہمی قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ نظم و ضبط کے ساتھ تعلیم حاصل کرتے ہوئے اپنے مقررہ اہداف حاصل کریں۔
Advertising


کلکٹر راجرشی شاہ نے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں سے اپیل کی کہ وہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سہولتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے تعلیم، ملازمت اور روزگار کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کریں۔
Advertising

اس موقع پر ضلع اقلیتی بہبود افسر شیخ کلیم احمد، ضلع لائبریری ادارہ کے سکریٹری سریش، عہدیداران، ملازمین اور طلبہ سمیت دیگر موجود تھے۔
Advertising


Advertising



