میلا دالنبیؐ کے انتظامات پر ایس پی کی خصوصی میٹنگ
عادل آباد، 21 اگست (تلنگانہ وائس) میلا دالنبیؐ کے موقع پر عادل آباد ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں جمعہ کی شام ضلع ایس پی کی جانب سے جشن کمیٹی کے ارکان کے ساتھ خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں میلادالنبیؐ کے موقع پر نکالی جانے والی ریالیوں اور دیگر پروگراموں کے انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ضلع ایس پی نے جشن کمیٹی کے ارکان کو ہدایت دی کہ میلادالنبیؐ کا تہوار امن، بھائی چارہ اور باہمی ہم آہنگی کے ماحول میں منایا جائے۔
انہوں نے ریالیوں کے دوران نظم و ضبط برقرار رکھنے اور پولیس کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی۔
اس موقع پر عادل آباد ڈی ایس پی ایل۔ جیون ریڈی، ٹاؤن سی آئیز بی۔ سنیل کمار، کے۔ ناگراجو، بی۔ ڈی۔ پریم کمار، رحیم پاشا کے علاوہ جشن کمیٹی کے ارکان اور پولیس عملہ موجود تھا۔

