عادل آباد۔24/اگست (تلنگانہ وائس نیوز)
عادل آباد شہر کے رہائشی و سماجی کارکن حافظ عارف خان نے گمشدہ اسمارٹ فون اس کی مالک تک پہنچا کر ایمانداری اور انسانیت کی عمدہ مثال قائم کی۔ حافظ عارف خان پیشہ سے آٹو ڈرائیور ہیں اور سماجی خدمات میں بھی سرگرم رہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حافظ عارف خان معمول کے مطابق محلہ خورشید نگر سے اسکولی طلبہ کو لینے کے لیے ساتنالا روڈ سے آٹو میں جارہے تھے۔ اسی دوران انہیں سڑک پر ایک خاتون کا اسمارٹ فون گرا ہوا ملا۔ انہوں نے خاتون کو آواز دے کر فون کے بارے میں اطلاع دینے کی کوشش کی، تاہم ٹریفک کے باعث خاتون آگے نکل گئیں۔
Advertising

بعد ازاں گھر پہنچنے پر خاتون کو اپنا موبائل فون گم ہونے کا علم ہوا۔ انہوں نے دوسرے نمبر سے اپنے گمشدہ فون پر کال کی۔ فون حافظ عارف خان نے ریسیو کیا اور خاتون کو اطمینان دلایا کہ موبائل فون محفوظ ہے اور وہ اپنا کام مکمل کرنے کے بعد اسے واپس پہنچا دیں گے۔
Advertising

حافظ عارف خان نے اپنے کام سے فارغ ہونے کے بعد خاتون کے گھر کا پتہ معلوم کرکے وہاں پہنچے اور گمشدہ موبائل فون بحفاظت اس کی مالک کے حوالے کردیا۔
Advertising

موبائل فون واپس ملنے پر خاتون نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حافظ عارف خان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی ایمانداری، انسانیت اور فرض شناسی کی بھرپور ستائش کی۔ حافظ عارف خان کے اس اقدام کو مقامی سطح پر سراہا جارہا ہے۔
Advertising


