*اسمارٹ میٹرس کی تنصیب کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے ۔ کلواکنٹلہ کویتا*
حیدرآباد۔24/اگست (تلنگانہ وائس نیوز) تلنگانہ رکشنا سینا کی چیف کلواکنٹلہ کویتا نے ریاست میں گھریلو بجلی کنکشنس کے لئے پری پیڈ اسمارٹ میٹرس نصب کرنے کے حکومت کے فیصلہ کی مخالفت کی اور مطالبہ کیا کہ اس فیصلہ کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔

کلواکنٹلہ کویتا نے حیدرآباد کے پیپلز پلازہ میں ٹی جی ایس ایس ڈی سی ایل کے زیر اہتمام منعقدہ پاور ایکسپو-2026 کا دورہ کیا اور ایکسپو میں قائم کردہ مختلف اسٹالس کا معائنہ کرتے ہوئے برقی شعبہ میں استعمال ہونے والی جدید ٹکنالوجی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
Advertising

انہوں نے کہا کہ گھریلو بجلی کنکشنس پر پری پیڈ اسمارٹ میٹرس نصب کرنے کا فیصلہ قابل قبول نہیں ہے۔ جس طرح موبائل فون کو ری چارج کرنے کے بعد استعمال کیا جاتا ہے، اسی طرح بجلی کے میٹر کو بھی پہلے ری چارج کرنے پر ہی بجلی فراہم کرنے کی شرط عائد کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کی کوشش کے طور پر اسمارٹ میٹرس نصب کرنے کا فیصلہ کیا جارہا ہے۔
Advertising

کلواکنٹلہ کویتا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام پر اس طرح کا اضافی بوجھ عائد کرنے کے بجائے اسمارٹ میٹرس کی تنصیب کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ "ہماری بجلی اڈانی کے ہاتھوں میں نہ دی جائے” اور حکومت کو بجلی کے شعبہ سے متعلق اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرتے ہوئے عوام کے مفادات کا تحفظ کرنا چاہئے۔
Advertising

Advertising


