ضلع ایس پی کو طالبات نے راکھی باندھ کر مٹھائی کھلائی
عادل آباد، 27 اگست(تلنگانہ وائس) رکشا بندھن کے موقع پر عادل آباد ضلع پولیس کے مرکزی دفتر میں شری سرسوتی شیشو مندر کی طالبات، برہما کماریز کی ارکان اور پبلک گریونس شعبہ کی افسر جیسوال کویتا نے ضلع ایس پی اکھل مہاجن آئی پی ایس کو راکھی باندھ کر رکشا بندھن کی مبارکباد پیش کی۔ بعد ازاں طالبات نے ایس پی کو مٹھائی کھلا کر اپنی محبت و اپنائیت کا اظہار کیا۔

اسی طرح دابا بی گاؤں میں منعقدہ ’پولیس آپ کے لیے‘ پروگرام میں شرکت کرنے والے ایچوڑہ ودیالیہ کے طلبہ نے منشیات کے خلاف اور سڑک کی حفاظت کے موضوع پر بہترین فنّی مظاہرہ پیش کرتے ہوئے عوام میں شعور بیدار کیا۔ بعد ازاں طلبہ نے بھی ضلع ایس پی کو راکھی باندھتے ہوئے ہمیشہ ان کی حفاظت و سرپرستی کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
Advertising


اس موقع پر ایس پی اکھل مہاجن نے کہا کہ ضلع کی ہر خاتون اور لڑکی کی حفاظت کے لیے پولیس محکمہ ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ انہوں نے طلبہ و طالبات کو مشورہ دیا کہ وہ حوصلے کے ساتھ تعلیم پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنے اعلیٰ اہداف حاصل کریں۔
Advertising

Advertising


