کاماریڈی میں راکھی باندھ کر پولیس نے دیا زندگی کی حفاظت کا پیغام بغیر ہیلمٹ گاڑی چلانے والوں کو جرمانے کے بجائے محبت سے سمجھایا

کاماریڈی میں راکھی باندھ کر پولیس نے دیا زندگی کی حفاظت کا پیغام بغیر ہیلمٹ گاڑی چلانے والوں کو جرمانے کے بجائے محبت سے سمجھایا

تلنگانہ وائس نیوز

کاماریڈی۔28/اگست (سید کوثر علی کی رپورٹ)

راکھی تہوار کے موقع پر کاماریڈی ٹریفک پولیس نے ایک منفرد انداز اپناتے ہوئے بغیر ہیلمٹ دو پہیہ گاڑی چلانے والوں کو جرمانہ کرنے کے بجائے راکھی باندھ کر سڑک تحفظ کے بارے میں شعور بیدار کیا۔

Advertising

ڈی ایس پی کی ہدایت پر ٹاؤن سی آئی نرہری کی نگرانی میں ٹریفک ایس آئی چندرشیکھر گوڑ، ونئے ساگر اور خاتون پولیس اہلکاروں نے پولیس اسٹیشن کے روبرو خصوصی بیداری پروگرام منعقد کیا۔

اس دوران بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو روک کر خاتون پولیس اہلکاروں نے انہیں ٹیکہ لگایا اور راکھی باندھتے ہوئے ہیلمٹ کی اہمیت سمجھائی۔پولیس اہلکاروں نے محبت بھرے انداز میں کہا، ’’بھائی! ہیلمٹ ضرور پہنو، تمہارا خاندان تمہارا انتظار کر رہا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ہیلمٹ پہننا محض ٹریفک قانون کی پابندی نہیں بلکہ انسانی جان کی حفاظت کا اہم ذریعہ ہے۔’’راکھی بندھن، تحفظ کا بندھن‘‘ کے عنوان سے منعقدہ اس پروگرام نے گاڑی سواروں کو متاثر کیا۔

Advertising

پولیس کے اس منفرد اقدام پر عوام نے مثبت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے آئندہ لازمی ہیلمٹ پہننے کا عہد کیا۔اس موقع پر ضلع ایس پی ایم. راجیش چندر، آئی پی ایس نے کہا کہ انسانی جان انتہائی قیمتی ہے۔

Advertising

راکھی تہوار کے موقع پر اپنے خاندان کی محبت کو یاد رکھتے ہوئے ہر شخص ہیلمٹ پہن کر سفر کرے اور بحفاظت اپنے گھر پہنچے۔ انہوں نے عوام سے ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی اپیل کی۔پروگرام میں ایس ایچ او نرہری، ٹریفک پولیس اہلکاروں اور دیگر عملہ نے شرکت کی۔

Advertising