چمن والے بابا درگاہ کے سالانہ عرس کی تقریبات کا کل پرچم کشائی سے آغاز
17 ستمبر کو بعد نمازِ مغرب پرچم کشائی، 22 ستمبر کو عظیم الشان صندل شریف؛ عقیدت مندوں سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل
عادل آباد۔16/ستمبر (تلنگانہ وائس)سید برہان الدین چشتیؒ المعروف چمن والے بابا، سات نالا روڈ عادل آباد کی درگاہ پر سالانہ عرس تقاریب کے تحت بروز جمعرات 17 ستمبر 2026ء کو بعد نمازِ مغرب پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی جائے گی۔درگاہ کمیٹی کے ذمہ داران سید عنایت چشتی، سید ذاکر چشتی اور محمد جاوید حسینی مدھاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ درگاہ کے سرپرست شیخ قمر الدین اور متولی سید ذاکر چشتی کی صدارت میں پرچم کشائی کے ساتھ ہی درگاہ پر منعقد ہونے والے مختلف پروگراموں کا آغاز ہوگا۔

22 ستمبر 2026ء کو صندل شریف کا عظیم الشان پروگرام منعقد کیا جائے گا۔صندل کا جلوس متولی سید ذاکر چشتی کی رہائش گاہ واقع شانتی نگر سے شروع ہوکر عادل آباد کے مختلف علاقوں سے گزرتا ہوا چمن والے بابا درگاہ پہنچے گا، جہاں اس کا اختتام عمل میں آئے گا۔

انہوں نے عقیدت مندوں سے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے روحانی فیوض و برکات سے مستفید ہونے کی اپیل کی۔۔انہوں نے بتایا کہ صندل کے موقع پر صبح سے شام تک عقیدت مندوں کے لیے لنگر کا معقول انتظام کیا جائے گا۔
Advertising

درگاہ کمیٹی کی جانب سے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے انتظامات جاری ہیں۔ کمیٹی ذمہ داران نے تمام عقیدت مندوں سے پرچم کشائی اور سندل کے پروگراموں میں شرکت کی اپیل کی۔
Advertising

Advertising


