عادل آباد میں ٹیچنگ لرننگ میٹریل میلہ اور اساتذہ کی تہنیت
نغمہ روحی کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ
نغمہ روحی، اعتماد کے اسٹاف رپورٹر متحدہ ضلع عادل آباد محمد شاہد احمد توکل کی اہلیہ اور اعتماد ٹاؤن رپورٹر عمیم شریف کی ہمشیرہ ہیں
عادل آباد، 16 ستمبر (تلنگانہ وائس)
یومِ اساتذہ کے موقع پر عادل آباد ضلع مستقر میں ٹیچنگ لرننگ میٹریل میلہ اور بہترین اساتذہ کی تہنیتی تقریب کا شاندار انعقاد عمل میں آیا۔ تقریب میں رکن اسمبلی عادل آباد پائل شنکر، ضلع اقلیتی بہبود افسر شیخ کلیم احمد، ضلع ایجوکیشن آفیسر جی مادھوی، منڈل ایجوکیشن آفیسر سومیا اور ایس ٹی یو قائد ستیہ نارائن نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر پولیس لائن اردو میڈیم اسکول کی معلمہ نغمہ روحی، خورشید نگر یو پی ایس کی معلمہ ساجدہ بیگم اور یو پی ایس حمید پورہ کی معلمہ عائشہ فاطمہ کو بہترین خدمات کے اعتراف میں بیسٹ ٹیچر ایوارڈ اور یادگاری مومینٹو پیش کیا گیا۔ مہمانانِ خصوصی نے شال پوشی کرتے ہوئے معلمات کی تہنیت کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔

تقریب کے دوران ٹیچنگ لرننگ میٹریل میلے میں اساتذہ کی جانب سے تیار کردہ مختلف تعلیمی و تدریسی مواد کی نمائش بھی کی گئی، جس میں طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں کو مؤثر اور دلچسپ بنانے کے لیے تیار کردہ ماڈلز اور دیگر اشیاء پیش کی گئیں۔
Advertising

نغمہ روحی کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ ملنے پر اساتذہ، طلبہ و طالبات، رشتہ داروں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Advertising

واضح رہے کہ نغمہ روحی، اعتماد کے اسٹاف رپورٹر متحدہ ضلع عادل آباد محمد شاہد احمد توکل کی اہلیہ اور اعتماد ٹاؤن رپورٹر عمیم شریف کی ہمشیرہ ہیں۔
تلنگانہ وائس ٹیم کی جانب سے بھی مبارکباد پیش کی جاتی ہے


