Brillant School
برلینٹ اسکول کے طلبہ و طالبات کا ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن کا مطالعاتی دورہ
عادل آباد۔21/ستمبر (تلنگانہ وائس) برلینٹ اسکول عادل آباد کے طلبہ و طالبات نے اسکول کے اساتذہ اور انتظامیہ کے ہمراہ ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن کا مطالعاتی دورہ کیا۔ اس موقع پر پولیس عہدیداروں نے طلبہ کو پولیس اسٹیشن کے مختلف شعبہ جات اور پولیس کی جانب سے انجام دی جانے والی خدمات سے واقف کروایا۔

ون ٹاؤن سی آئی بی۔ سنیل کمار نے طلبہ کو پولیس اسٹیشن میں قائم عوامی شکایات کاؤنٹر، شکایات کے اندراج اور ان پر کی جانے والی کارروائی کے طریقۂ کار کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے مختلف جرائم میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی، خواتین اور کمسن بچیوں کے تحفظ، ان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے معاملات میں پولیس کی جانب سے کی جانے والی کارروائی اور متعلقہ قوانین سے بھی طلبہ کو آگاہ کیا۔

Advertising

سی آئی بی سنیل کمار نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ قانون سے متعلق بنیادی معلومات حاصل کریں، برے کاموں سے دور رہیں اور اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے بہتر مستقبل کی جانب آگے بڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ محنت، نظم و ضبط اور اچھی تعلیم کے ذریعے طلبہ کامیابی کی منازل طے کرسکتے ہیں۔
Advertising


