حضرت خدیجة الکبریؓ کی زندگی نبوی مشن کے لئے قربان تھی،*  شہرِ نرمل میں منبر ومحراب فاوءنڈیشن تلنگانہ کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے تاریخی اجلاس حضرت خدیجة الکبریؓ کانفرنس سے مولانا غیاث احمدرشادی، مفتی عبدالغنی قاسمی، مفتی کلیم الرحمن قاسمی اور مولانا سیدرضوان اسعدی کے خطابات، اجلاس میں ایک ہزار سے زائدخواتین کی شرکت، مقامِ اجلاس تنگ دامنی کا شکار،

*حضرت خدیجة الکبریؓ کی زندگی نبوی مشن کے لئے قربان تھی،*

شہرِ نرمل میں منبر ومحراب فاوءنڈیشن تلنگانہ کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے تاریخی اجلاس حضرت خدیجة الکبریؓ کانفرنس سے مولانا غیاث احمدرشادی، مفتی عبدالغنی قاسمی، مفتی کلیم الرحمن قاسمی اور مولانا سیدرضوان اسعدی کے خطابات، اجلاس میں ایک ہزار سے زائدخواتین کی شرکت، مقامِ اجلاس تنگ دامنی کا شکار، 

حیدرآباد۔21/ستمبر (تلنگانہ وائس)

مولانا مبین احمد قاسمی صدر منبر ومحراب فاوءنڈیشن ضلع نرمل وامام وخطیب جامع مسجد نرمل کی اطلاع کے بموجب خواتین میں دینی تعلیم وتربیت کے نظام کی شعوربیداری کے مقصد سے 20 سپٹمبر 2026 بروزاتوار بمقام آئی اے فنکشن ہال نرمل میں ایک عظیم الشان اجلاس بعنوان حضرت خدیجة الکبریؓ کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا، اس موقع پر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے تشریف فرما ملک کی ممتاز شخصیت حضرت مولانا غیاث احمد صاحب رشادی مدظلہ بانی منبر ومحراب فاوءنڈیشن انڈیا نے حضرت خدیجة الکبریؓ کی حیاتِ طیبہ کو بیان کرتے ہوئے کہاکہ حضرت خدیجة الکبریؓ عرب خاندان کی ایک معزز خاتون تھیں، نہ صرف معزز تھیں بلکہ مشہور ومقبول تاجرہ تھیں، حضرت خدیجة الکبریؓ اور حضورؐ کے درمیان جو ازدواجی رشتہ طئے پایا اس کی بنیاد دونوں طرف سے امانت داری، شرافت میں یکسانیت تھی، جس وقت حضرت خدیجة الکبریؓ حضورؐ کے نکاح میں آئیں تو حضورؐ کی خاطر اور دینِ اسلام کی خاطر سب کچھ قربان کردیا ،حضرت خدیجة الکبریؓ ، حضورؐ کی جمیع صفاتِ حسنہ پر خوب نظر رکھتی تھی، یہی وجہ ہیکہ پہلی وحی کے موقع پر آپ کو آپ کی صفاتِ حسنہ کا ذکر کرتے ہوئے آپ کو تسلی دینے لگی تھیں،اس سے اندازہ ہوتا ہیکہ حضرت خدیجة الکبریؓ ،حضورؐ کی صفاتِ حسنہ کی خوب معترف تھی مولانا نے کہاکہ حضرت خدیجة الکبریؓ جب تک باحیات تھیں، حضورؐ نے دوسرا نکاح نہیں کیا، مولانانے کہا کہ آج کا یہ اجلاس صرف حضرت خدیجة الکبریؓ کی حیاتِ طیبہ سننے کے لئے نہیں بلکہ ام الموءمنین کے کردار کو اپنانے کے لئے ہے ، مولانا نے کہا کہ حضرت خدیجة الکبریؓ نے جن حالات میں نبوی مشن کا ساتھ دیا وہ مکی حالات تھے، آج کے موجودہ حالات بھی ہمارے لئے وہی ہیں، اور ہمیں ان حالات میں ایمان پر نہ صرف مضبوطی کے ساتھ جمے رہنا ہے بلکہ ایمان کے تقاضوں کی تکمیل کرنی ہے، اس موقع پر مفتی کلیم الرحمن قاسمی ناظم جامعہ صفہ للبنات نرمل نے کہا کہ خواتین کی دینداری خاندانوں اور نسلوں مِیں خوب موءثر ہوتی ہے، اسلام نے جس قدر مردوں کے دین کی طرف توجہ دی ہے اسی طرح خواتین کے دین واسلام کی طرف بھی خوب توجہ دی ہے ، اس اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے حضرت مفتی عبدالغنی قاسمی ناظم مدرسہ معہدالابرار بھنیسہ نے کہا کہ آج خواتین میں دینداری اور اسلامی رہنمائی کی اشد ضرورت ہے۔

Advertising

آج مسلمان خاندانوں میں بڑے مسائل ہیں اور ان مسائل کے پیداہونے میں خواتین کا کردار بہت ہوتا ہے، ہمیں شرعی حدود وحقوق سے آگاہ ہونا انتہائی ضروری ہے،

اسلامی ہدایات سے ناواقفیت ہی مسائل پیدا کررہی ہے، اور جہاں منبر ومحراب فاوءنڈیشن سے مراکز نسواں کا نظام چل رہا ہے وہاں انقلاب دیکھا جارہا ہے۔

Advertising

اس موقع پر مولانا سیدرضوان اسعدی صدر منبر ومحراب فاونڈیشن تلنگانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان دنیا میں جنت سے آیا ہے حضرت آدمؑ اور حضرت حواءؑ دنیا میں جنت سے آئے ہیں ، اب ہمیں دنیا میں ایسی پاکیزہ زندگی گزارنی ہیکہ ہم واپس جنت ہی میں جائیں اس کے لئے ہمیں جنتی خواتین کی زندگیوں کو سامنے رکھنا چاہئے ، ان کو اپنا آئیڈیل بنانا چاہئے ،مولانا سیدرضوان اسعدی نے منبرومحراب فاوءنڈیشن انڈیا کی جانب سے چل رہے مراکزنسواں کا تعارف کرایا،اور خواتین کی زندگیوں میں مراکزنسواں کے نظام سے آنے والے انقلاب کو بیان کیا، اور شہر نرمل میں اس نظام سے استفادہ کی خواہش کی، اجلاس کا آغاز حضرت مولانا نعمان صاحب قاسمی کی قرآت ونعت سے ہوا، اور نظامت کے فرائض مولانا مبین احمد قاسمی صدر منبر ومحراب فاوءنڈیشن ضلع نرمل نے بحسن وخوبی انجام دئے .

Advertising

اجلاس میں شہر نرمل سے ایک ہزار سے زائد خواتین نے شرکت کی، اور مقامِ اجلاس ناکافی محسوس ہورہا تھا، اجلاس میں دیگر موءقر علماء کرام مفتی امتیاز صاحب مفتاحی ونقشبندی نرمل،مفتی الیاس قاسمی ثانی نرمل، مولانا اظہرخان قاسمی مبلغ منبر ومحراب فاوءنڈیشن ایچوڑہ، مفتی ندیم صاحب قاسمی نرمل، حافظ ساجد صاحب لکشٹی پیٹ، مولانا جنیدندوی، مفتی ساجد قاسمی، حافظ منیر بھنیسہ، مولوی اشتیاق صاحب نرمل ودیگر معزز احباب شریکِ اجلاس تھے۔