عادل آباد میں عازمین حج کے لیے میڈیکل اسکریننگ کیمپ کا انعقاد
حج سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدہ کیمپ میں 73 میں سے 60 عازمین حج کی طبی جانچ، ایکسرے اور ای سی جی کے بعد میڈیکل اسکریننگ سرٹیفکیٹس جاری ۔ ضلع صدر شاہد احمد توکل

عادل آباد۔21/ستمبر(تلنگانہ وائس) حج کمیٹی آف انڈیا کی ہدایت اور ریاستی حج کمیٹی کی راست نگرانی میں حج سوسائٹی ضلع عادل آباد کے زیر اہتمام رمس سپر اسپیشالٹی ہاسپٹل، عادل آباد میں عازمین حج کے لیے میڈیکل انویسٹی گیشن اور پرائمری میڈیکل اسکریننگ کیمپ منعقد کیا گیا۔
Advertising

کیمپ میں رمس میڈیکل کالج کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جئے سنگھ راتھوڑ کی نگرانی میں ڈاکٹر محمد زکریا، ڈی ایم کارڈیو، ڈاکٹر عبدالنیہال، سی ایم او، ڈاکٹر محمد عزیر علی، سی ایم او، ڈاکٹر محمد سمیع، محمد فیض اور محمد عمران نے عازمین حج، مرد و خواتین، کی طبی جانچ کی اور انہیں میڈیکل اسکریننگ سرٹیفکیٹس جاری کیے۔
Advertising

اس موقع پر حج سوسائٹی ضلع عادل آباد کے صدر محمد شاہد احمد توکل، نائب صدر محمد آصف الدین، جنرل سکریٹری محمد عبدالحسیب اور ممبر فاروق احمد نے کیمپ کے انتظامات کی نگرانی کرتے ہوئے عازمین حج کو مختلف طبی ٹیسٹ، ایکسرے، ای سی جی اور دیگر ضروری دستاویزات کی تکمیل میں تعاون فراہم کیا۔
Advertising

حج سوسائٹی کے مطابق ضلع عادل آباد سے حج کے لیے منتخب 73 عازمین حج میں سے 60 عازمین نے اس میڈیکل اسکریننگ کیمپ سے استفادہ کیا۔

کیمپ کے اختتام پر حج سوسائٹی کی جانب سے رمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جئے سنگھ راتھوڑ اور تمام ڈاکٹرس کا تعاون پر اظہارِ تشکر کیا گیا۔

