تلنگانہ وائس کے آغاز پر کانگریس لیڈر سید شوکت علی کی مبارکباد

 

عادل آباد، 6 جون (تلنگانہ وائس):

کانگریس لیڈر سید شوکت علی نے نئی ڈیجیٹل نیوز ویب سائٹ "تلنگانہ وائس” کے آغاز کو خوش آئند اور قابلِ ستائش اقدام قرار دیا ہے۔ انہوں نے صحافی خضر احمد یافعی اور ان کی پوری ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 

اپنے تہنیتی پیغام میں سید شوکت علی نے کہا کہ موجودہ دور میں ذمہ دار اور باوقار صحافت کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ "تلنگانہ وائس” غیر جانبدارانہ صحافت، عوامی مسائل کی مؤثر نمائندگی اور صحافتی اقدار کے فروغ کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ یہ ویب سائٹ تلنگانہ بالخصوص عادل آباد کی عوام تک بروقت اور مستند خبریں پہنچانے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔ سید شوکت علی نے ادارے کی کامیابی، ترقی اور عوامی اعتماد کے حصول کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اشتہار