فوڈ سیفٹی افسر محترمہ پی امروتا شری کی اپیل، تمام فوڈ بزنس آپریٹرس لازمی FSSAI رجسٹریشن و لائسنس حاصل کریں
عادل آباد میں 30 ستمبر کو FSSAI لائسنس و رجسٹریشن میلہ ۔ شرکت کی اپیل
عادل آباد، 29 ستمبر(تلنگانہ وائس)تلنگانہ ریاستی کمشنر فوڈ سیفٹی کی ہدایت پر ضلع عادل آباد کے فوڈ سیفٹی محکمہ کی جانب سے FSSAI لائسنس و رجسٹریشن میلہ منعقد کیا جارہا ہے۔ اس میلے کا مقصد ضلع کے تمام فوڈ بزنس آپریٹرس (FBOs) کو FSSAI رجسٹریشن اور لائسنس کے حصول میں سہولت فراہم کرنا ہے۔
یہ میلہ 30 ستمبر 2026 کو صبح 10:30 بجے سے شام 5 بجے تک اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کے دفتر، پلاٹ نمبر 99، کیلاش نگر، عادل آباد میں منعقد ہوگا۔
Advertising

فوڈ بزنس آپریٹرس میلے میں شرکت کرتے ہوئے FSSAI رجسٹریشن یا لائسنس حاصل کرنے کے ساتھ فوڈ سیفٹی محکمہ کی فراہم کردہ سہولیات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔
درخواست گزاروں کو درج ذیل دستاویزات ساتھ لانا ہوگا:
– آدھار کارڈ
– رہائشی ثبوت
– کمپنی/کاروبار کی تصویر
– پاسپورٹ سائز فوٹو
– میونسپلٹی یا گرام پنچایت سے جاری کردہ ٹریڈ لائسنس
– دیگر متعلقہ سرکاری دستاویزات، جہاں ضروری ہوں
فوڈ بزنس آپریٹرس FSSAI رجسٹریشن یا لائسنس کے لیے سرکاری FoSCoS ویب سائٹ www.foscos.gov.in سے بھی آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔
Advertising

FSSAI رجسٹریشن کی فیس 100 روپے سالانہ ہے، جبکہ لائسنس کی فیس کاروبار کی اہلیت اور زمرے کے مطابق 2,000، 3,000 یا 5,000 روپے سالانہ مقرر ہے۔
Advertising

اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر پی امروتا شری نے ضلع عادل آباد کے تمام فوڈ بزنس آپریٹرس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس میلے سے استفادہ کرتے ہوئے لازمی FSSAI رجسٹریشن یا لائسنس حاصل کریں۔
انہوں نے کہا کہ ضروری FSSAI رجسٹریشن یا لائسنس کے بغیر فوڈ بزنس چلانا فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی ہے، جس پر قانون کے مطابق 10 لاکھ روپے تک جرمانہ اور قید سمیت دیگر کارروائی ہوسکتی ہے۔
مزید تفصیلات کے لیے پی امروتا شری، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر، عادل آباد سے فون نمبر 9908978790 یا بی پرتیوشا، فوڈ سیفٹی آفیسر سے فون نمبر 7981764779 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
فوڈ سیفٹی محکمہ نے ضلع کے تمام فوڈ بزنس آپریٹرس سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ کی خدمات سے استفادہ کرتے ہوئے FSSAI کے مقررہ ضوابط کی پابندی کو یقینی بنائیں۔

