انکنٹا میں ایئر فیلڈ کے لیے اراضی حصول کا عمل شروع 878.13 گنٹہ اراضی کے حصول کے لیے ابتدائی نوٹیفکیشن جاری ۔ضلع کلکٹر راجرشی شاہ

انکنٹا میں ایئر فیلڈ کے لیے اراضی حصول کا عمل شروع

878.13 گنٹہ اراضی کے حصول کے لیے ابتدائی نوٹیفکیشن جاری ۔ضلع کلکٹر راجرشی شاہ

عادل آباد، 29 ستمبر(تلنگانہ وائس)عادل آباد (رورل) منڈل کے انکنٹا گاؤں میں عوامی مفاد کے تحت مشترکہ استعمال کے ہوائی اڈہ اور ایئر فیلڈ کی ترقی کے لیے اراضی حصول کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت نے انکنٹا گاؤں میں 878.13 گنٹہ اراضی کے حصول کے لیے ابتدائی نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ یہ بات ضلع کلکٹر راجرشی شاہ نے بتائی۔

 

کلکٹر نے کہا کہ اراضی حصول کے سلسلے میں انکنٹا گاؤں میں جلد ہی گرام سبھا منعقد کی جائے گی۔ گرام سبھا سے ایک ہفتہ قبل نوٹس جاری کیا جائے گا۔ ابتدائی نوٹیفکیشن میں درج اراضی مالکان اپنے نام، اراضی کے رقبے یا دیگر تفصیلات میں کسی بھی غلطی یا اعتراض کی صورت میں ضلع کلکٹر یا اراضی حصول افسر کے پاس تحریری طور پر اعتراضات داخل کرسکتے ہیں۔

Advertising

کلکٹر راجرشی شاہ نے بتایا کہ ایئر فیلڈ پراجکٹ کے لیے اس سے قبل ٹاکلی، کچکنٹی، ارلی–بی اور نشان گھاٹ دیہات میں بھی اراضی حصول کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیے جاچکے ہیں۔

Advertising

انہوں نے بتایا کہ ایئر فیلڈ پراجکٹ کے تحت مجموعی طور پر 2,009.32 ایکڑ اراضی حاصل کی جانی ہے، جس کے تحت انکنٹا گاؤں کی 878.13 گنٹہ اراضی کے لیے تازہ طور پر ابتدائی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

 

کلکٹر نے مزید بتایا کہ ریاستی حکومت نے اراضی حصول کے عمل کو دسمبر 2026 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

Advertising