بیماری سے متاثرہ سرینواس کے خاندان کی مدد کے لیے درگم شیکھر آگے آئے
ٹی پی سی سی ایس سی ڈپارٹمنٹ کے وائس چیئرمین نے ₹5,000 کی مالی امداد فراہم کی
عادل آباد۔31/اکتوبر(تلنگانہ وائس)تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) کے ایس سی ڈپارٹمنٹ کے وائس چیئرمین درگم شیکھر نے عادل آباد شہر کے سرسوتی نگر سے تعلق رکھنے والے چیرلاوار سرینواس کی عیادت کرتے ہوئے ان کے خاندان کو مالی امداد فراہم کی۔


اطلاعات کے مطابق، سرینواس گزشتہ چار ماہ سے پیر میں سیپٹک انفیکشن کے باعث شدید علالت میں مبتلا ہیں۔ عادل آباد ٹاؤن کانگریس کے سکریٹری لنگم پلی نرسمہلو نے اس معاملے کو درگم شیکھر کے علم میں لایا، جس پر انہوں نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سرینواس کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
اس موقع پر درگم شیکھر نے اپنی والدہ درگم چنّوبائی کی یاد میں متاثرہ خاندان کو 5,000 روپے کی مالی امداد پیش کی۔ انہوں نے خاندان کو یقین دلایا کہ کسی بھی قسم کی مزید مدد درکار ہو تو وہ ان کے علم میں لائیں۔
Advertising

درگم شیکھر نے مزید کہا کہ وہ سرینواس کی صحت اور ان کے خاندان کو درپیش مشکلات سے حکومت کو واقف کروائیں گے اور سرکاری فلاحی اسکیموں کے ذریعے مناسب امداد دلانے کے لیے اپنی جانب سے بھرپور کوشش کریں گے۔
اس موقع پر ضلع کانگریس پارٹی کے میڈیا و کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر میکلا جتیندر، ٹاؤن کانگریس سکریٹری لنگم پلی نرسمہلو، نائی برہمن ضلع صدر ڈیگم وینو، نین وانکھڈے، آڈے رگھو اور دیگر موجود تھے۔

