ووٹ بچاؤ، دیش بچاؤ احتجاج میں عادل آباد کانگریس قائدین کی شرکت کندی سرینواس ریڈی کی قیادت میں کانگریسی قائدین کی نئی دہلی روانگی، رام لیلا میدان میں ریاستی قائدین کے ساتھ احتجاج میں شرکت

ووٹ بچاؤ، دیش بچاؤ احتجاج میں عادل آباد کانگریس قائدین کی شرکت

کندی سرینواس ریڈی کی قیادت میں کانگریسی قائدین کی نئی دہلی روانگی، رام لیلا میدان میں ریاستی قائدین کے ساتھ احتجاج میں شرکت

عادل آباد۔2/نومبر(تلنگانہ وائس) کانگریس پارٹی کے سینئر قائد اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہول گاندھی کی اپیل پر نئی دہلی میں منعقدہ ’’ووٹ بچاؤ، دیش بچاؤ‘‘ احتجاجی پروگرام میں عادل آباد کانگریس کے قائدین اور کارکنوں نے شرکت کی۔عادل آباد اسمبلی حلقہ کے انچارج کندی سرینواس ریڈی کی قیادت میں ضلع کے متعدد کانگریسی قائدین نئی دہلی روانہ ہوئے اور رام لیلا میدان میں ریاستی کانگریس قائدین کے ہمراہ احتجاج میں حصہ لیا۔اس احتجاج کا مقصد ووٹ کے حق کے تحفظ اور جمہوری اقدار کے دفاع کے لیے آواز بلند کرنا تھا۔

اس موقع پر سابق میونسپل وائس چیرمین و کانگریس اقلیتی قائد محمد ظہیر رمضانی، عادل آباد ضلع رئیل اسٹیٹ صدر و کانگریس اقلیتی قائد شیخ مجاہد المعروف پتی مجو، ڈیرا کرشنا و دیگر موجود تھے۔

Advertising