جئے رام رمیش سے نئی دہلی میں عادل آباد کے کانگریسی قائدین کی ملاقات ضلع کی سیاسی صورتحال، پارٹی کو مستحکم کرنے اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال

جئے رام رمیش سے نئی دہلی میں عادل آباد کے کانگریسی قائدین کی ملاقات

ضلع کی سیاسی صورتحال، پارٹی کو مستحکم کرنے اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال

 

نئی دہلی۔4/نومبر(تلنگانہ وائس)عادل آباد ضلع کے کانگریسی قائدین نے آج نئی دہلی میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے سینئر رہنما، سابق مرکزی وزیر، اے آئی سی سی میڈیا انچارج اور ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کے رکن جئے رام رمیش سے خیرسگالی ملاقات کی۔

اشتہار۔ ۔۔۔۔۔Advertisment

شاندار تقریبات کا بہترین مرکز—ڈبلیو کنوینشن ہال،اے سی، نان اے سی انکولی روڈ، عادل آباد

اس موقع پر قائدین نے عادل آباد ضلع کی موجودہ سیاسی صورتحال، کانگریس پارٹی کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اختیار کی جانے والی حکمت عملی اور آئندہ دنوں میں زمینی سطح پر پارٹی کو مضبوط کرنے کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس کے علاوہ ضلع کی ترقی سے متعلق مختلف اہم امور بھی جئے رام رمیش کے علم میں لائے گئے۔

Advertisment

ملاقات کے دوران جئے رام رمیش کے عادل آباد ضلع سے خصوصی تعلق اور ماضی میں ضلع کے ساتھ ان کی وابستگی کو بھی یاد کیا گیا۔ قائدین نے ضلع کے عوام کو درپیش مسائل، پارٹی کی موجودہ صورتحال اور ترقیاتی امور پر بھی ان کی توجہ مبذول کروائی۔

 

اس موقع پر عادل آباد ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی (ڈی سی سی) کے صدر ڈاکٹر نریش جادھو، سابق ڈی سی سی صدر ساجد خان اور عادل آباد مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین بورنچو شری کانت ریڈی موجود تھے۔

 

عادل آباد ضلع میں کانگریس پارٹی کو مزید مضبوط بنانے، ترقیاتی کاموں کو فروغ دینے اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے اے آئی سی سی کی سطح پر ہونے والی اس ملاقات کو اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔

Advertisment