عادل آباد میں بی آر ایس کو بڑی سیاسی تقویت، کانگریس اور بی جے پی کے 50 قائدین کی شمولیت
کے ٹی آر کی موجودگی میں کئی اہم قائدین اور نوجوانوں نے گلابی جماعت کا دامن تھاما
حیدرآباد۔4/نومبر(تلنگانہ وائس)عادل آباد ضلع میں بی آر ایس پارٹی کو بڑی سیاسی تقویت حاصل ہوئی ہے۔ کانگریس اور بی جے پی سے تعلق رکھنے والے تقریباً 50 قائدین نے بدھ کے روز حیدرآباد کے تلنگانہ بھون میں بی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی۔ بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے نئے شامل ہونے والے قائدین کو پارٹی کا گلابی کھنڈوا پہنا کر خیرمقدم کیا۔
Advertisment

واضح رہے کہ حال ہی میں کانگریس کے سینئر قائد بھارگو دیش پانڈے نے بھی بی آر ایس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ان کے علاوہ کانگریس کے اہم قائدین، یوتھ کانگریس کے نمائندوں، بی جے پی قائدین اور مختلف تنظیموں سے وابستہ افراد نے بھی بی آر ایس کا رخ کیا۔
- Advertisment
پارٹی میں شامل ہونے والوں میں پی اے سی ایس ڈائریکٹر بھوتھم سرینواس، ڈی سی سی نائب صدر دیپک راؤ، اے ایم سی ڈائریکٹر نوین ریڈی، ٹاؤن یوتھ صدر بنڈی نرسمہا چاری، بیلا منڈل کے سابق صدر دنیش گوڑ، ٹاؤن یوتھ کانگریس صدر رجنی ریڈی، بی جے پی جنرل سکریٹری راسم راجو اور پدماشالی سنگم کے ریاستی نائب صدر وٹل سمیت تقریباً 50 قائدین اور نوجوان شامل ہیں۔
Advertisment
*شاندار تقریبات کا بہترین مرکز، ڈبلیو کنوینشن ہال عادل آباد*
اس موقع پر نئے شامل ہونے والے قائدین نے کہا کہ عادل آباد ضلع میں بی آر ایس کو مزید مستحکم بنانے کے لیے تمام افراد متحدہ طور پر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر جیسے مضبوط قائد کی قیادت میں ہی عادل آباد ضلع نے ترقی کی ہے۔
Adv
انہوں نے سابق وزیر کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسانوں کو درپیش مسائل پر مسلسل جدوجہد، دھرنے اور احتجاجی پروگرام منعقد کرتے ہوئے کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ عوامی مسائل پر ان کی جدوجہد کی تائید کرتے ہوئے پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ دنوں میں متحدہ طور پر آگے بڑھتے ہوئے کانگریس حکومت کی ناکامیوں کو عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا اور عادل آباد ضلع میں بی آر ایس کے گلابی پرچم کو مزید مضبوط بنانے کے لیے جدوجہد کی جائے گی۔
Advertisment


