اے سی بی کے جال میں بازار ہتنور کا ایس آئی رمیش گرفتار 50 ہزار روپے رشوت طلب کی، 40 ہزار روپے لیتے ہوئے اے سی بی حکام نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا متاثرہ شخص کی شکایت پر کارروائی، پولیس اسٹیشن میں بھی اے سی بی کی تلاشی

اے سی بی کے جال میں بازار ہتنور کا ایس آئی رمیش گرفتار

50 ہزار روپے رشوت طلب کی، 40 ہزار روپے لیتے ہوئے اے سی بی حکام نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

متاثرہ شخص کی شکایت پر کارروائی، پولیس اسٹیشن میں بھی اے سی بی کی تلاشی

 

عادل آباد۔4/نومبر(تلنگانہ  وائس) ضلع عادل آباد میں انسدادِ رشوت ستانی محکمہ (اے سی بی) کے حکام نے رشوت لیتے ہوئے بازار ہتنور پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر رمیش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بازار ہتنور پولیس اسٹیشن میں سب انسپکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے رمیش نے ایک معاملے کی یکسوئی کے سلسلے میں ایک متاثرہ شخص سے 50 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی۔ تاہم متاثرہ شخص نے اتنی رقم ادا کرنے سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے درخواست کی، جس پر ایس آئی نے 40 ہزار روپے لینے سے اتفاق کرلیا۔

ایس آئی کی مبینہ ہراسانی سے پریشان ہوکر متاثرہ شخص نے براہِ راست اے سی بی حکام سے شکایت کی۔ شکایت موصول ہونے کے بعد اے سی بی ڈی ایس پی مدھو نے اپنے عملے کے ہمراہ کارروائی کی منصوبہ بندی کی۔

Advertisment

شاندار تقریبات کا بہترین مرکز—ڈبلیو کنوینشن ہال،اے سی، نان اے سی انکولی روڈ، عادل آباد

منصوبے کے مطابق اے سی بی حکام نے جال بچھایا اور جیسے ہی ایس آئی رمیش نے شکایت کنندہ سے 40 ہزار روپے رشوت حاصل کی، اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

Advertisment

بعد ازاں اے سی بی حکام نے ایس آئی رمیش کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن میں تلاشی لی۔ اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس موقع پر اے سی بی ڈی ایس پی مدھو نے عوام کو مشورہ دیا کہ اگر کوئی بھی سرکاری عہدیدار رشوت طلب کرے تو فوری طور پر اے سی بی حکام سے رجوع ہوکر شکایت درج کروائیں۔

 

#Adilabad #ACB #Bribery #BazaarHathnoor #TelanganaNews #TelanganaVoice #AntiCorruption