مستحق بی پی ایل خاندانوں کو اندرامّا مکانات کی فراہمی کے لیے نمائندگی
عادل آباد، 20/ جون(تلنگانہ وائس)
ضلع یوتھ کانگریس نائب صدر عرفات احمد خان کی قیادت میں جمعیۃ علماء ہند کے ایک وفد نے ٹاؤن صدر حافظ محمد عامر خان پٹیل کے ہمراہ میونسپل کمشنر عادل آباد جگدیشور گوڑ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد نے محلہ قلعہ کے مرحوم ودود صاحب کے خاندان اور گاندھی نگر کی شمیم سلطانہ، جو دونوں بی پی ایل (غریب گھرانوں) خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں، کو اندرامّا مکانات منظور کرنے کے لیے ایک تحریری نمائندگی پیش کی۔

وفد نے کمشنر کو بتایا کہ مذکورہ خاندان معاشی طور پر انتہائی کمزور ہیں اور سرکاری رہائشی اسکیم کے حقیقی مستحق ہیں، لہٰذا انہیں ترجیحی بنیادوں پر اندرامّا مکانات الاٹ کیے جائیں۔
میونسپل کمشنر جگدیشور گوڑ نے وفد کی درخواست کو غور سے سنتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ضروری جانچ اور تحقیقات کے بعد مستحق خاندانوں کو جلد از جلد اندرامّا مکانات کی فراہمی کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔
اس موقع پر وفد میں ضلع یوتھ کانگریس نائب صدر عرفات احمد خان، ٹاؤن صدر حافظ محمد عامر خان پٹیل، ضلع جنرل سکریٹری حافظ افروز خان، یوتھ کانگریس سابق اسمبلی جنرل سکریٹری محمد مخدوم احمد، ضلع سکریٹری مولانا وسیم، ٹاؤن نائب صدر حافظ فیروز خان، حافظ ساحر، حافظ معیز اور حافظ عتیق موجود تھے۔

