رِمس اسپتال عادل آباد میں مریضوں کی سہولت کے لیے ہیلپ ڈیسک کا آغاز

رِمس اسپتال عادل آباد میں مریضوں کی سہولت کے لیے ہیلپ ڈیسک کا آغاز

عادل آباد۔22/جون(تلنگانہ وائس) رِمس (RIMS) سرکاری اسپتال عادل آباد میں آج سماجی خدمت انجام دینے والی تنظیم ہیلپنگ ہینڈز کی جانب سے مریضوں کی رہنمائی اور سہولت کے لیے پیشنٹ اسسٹنس سینٹر (ہیلپ ڈیسک) کا افتتاح عمل میں آیا۔

اس موقع پر ہیلپنگ ہینڈز تنظیم نے اسپتال کو عوامی خدمت کے لیے 5 وہیل چیئرز، 5 اسٹریچرز اور 2 ہیلپ ڈیسک ٹیبلز بھی فراہم کیے۔ اس اقدام سے اسپتال آنے والے مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔

افتتاحی تقریب میں رِمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راتھوڑ جئے سنگھ، ہیلپنگ ہینڈز کے چیف منیجر محمد عمران، تنظیم کے رِمس کوآرڈینیٹرز سریکانت، سید مجاہد اور رام گیری سمیت نرسنگ اسٹاف اور اسپتال کے دیگر عملے نے شرکت کی۔

ڈاکٹر راتھوڑ جئے سنگھ نے ہیلپنگ ہینڈز کی اس عوامی خدمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ مریضوں کی سہولت کے لیے سماجی اداروں کا تعاون قابلِ تحسین ہے اور اس سے اسپتال کی خدمات کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر تنظیم کے نمائندوں نے یقین دلایا کہ مستقبل میں بھی مریضوں کی فلاح و بہبود کے لیے اسی طرح کے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔