تلنگانہ وائس بزنس ڈیسک
سن رائز ٹورز اینڈ ٹراویلز: عادل آباد اور حیدرآباد کے درمیان روزانہ آرام دہ سفری سہولت
عادل آباد کے معروف سفری ادارے سن رائز ٹورز اینڈ ٹراویلز کی جانب سے عادل آباد اور حیدرآباد کے درمیان روزانہ بس سروس کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ مسافروں کو معیاری اور آرام دہ سفر کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ادارہ جدید 2+1 پریمیم کلاس سیٹنگ و سلیپر نان اے سی الٹرا لگژری کوچز چلا رہا ہے۔

ادارے کے مطابق مسافر اپنی نشستوں کی بکنگ براہ راست دفاتر کے علاوہ ریڈ بس، ابھی بس اور فیڈ بس جیسے آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے بھی کر سکتے ہیں۔ جدید سہولیات سے آراستہ کوچز مسافروں کو محفوظ، آرام دہ اور بروقت سفر فراہم کرنے کے لیے معروف ہیں۔

سن رائز ٹورز اینڈ ٹراویلز کا عادل آباد دفتر بھکتاپور، این ایچ-44 روڈ پر ایم آر ایف ٹائرس شاپ کے قریب اور گیتا پلائی ووڈ کے سامنے واقع ہے، جبکہ حیدرآباد دفتر کوٹی کے پتلی باؤلی علاقے میں بگّا وائنس کے بالمقابل موجود ہے۔

ادارے کے پروپرائٹر محمد آصف (آشو) نے بتایا کہ مسافروں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بہتر سفری خدمات، آرام دہ نشستیں اور قابل اعتماد ٹائمنگ کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سفر سے قبل اپنی نشستوں کی پیشگی بکنگ یقینی بنائیں۔

مزید معلومات اور بکنگ کے لیے ادارے کی ویب سائٹ www.sunriseadb.in ملاحظہ کی جا سکتی ہے یا فراہم کردہ موبائل نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

سن رائز ٹورز اینڈ ٹراویلز — عادل آباد سے حیدرآباد تک محفوظ، آرام دہ اور بااعتماد سفر کا نام۔

