زیادتی کیس میں ملزم پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد

زیادتی کیس میں ملزم پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد

عادل آباد، 20 /جولائی(تلنگانہ وائس)

ضلع عادل آباد کے بوتھ پولیس اسٹیشن میں درج عصمت دری کے ایک مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر ضلع کے پرنسپل سیشن جج کے۔ پربھاکر راؤ نے ملزم سولنکی سندر سنگھ (43) ساکن پونیا نائک تانڈہ، سونال منڈل پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم صادر کیا۔

پولیس کے مطابق، سال 2024 میں متاثرہ خاتون کرائے پر لیے گئے زرعی کھیت میں کام کر رہی تھی، جہاں ملزم نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ متاثرہ کی شکایت پر اُس وقت کے بوتھ ایس آئی پروین نے مقدمہ درج کیا تھا۔

دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے عدالت میں آٹھ گواہان کے بیانات پیش کیے، جبکہ سرکاری وکیل عبدالرحیم نے مؤثر دلائل کے ذریعے جرم ثابت کیا، جس کے بعد عدالت نے ملزم کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

ضلع ایس پی اکھل مہاجن آئی پی ایس نے مقدمہ کی مؤثر پیروی کرنے والے کورٹ ڈیوٹی افسران اور متعلقہ پولیس اہلکاروں کو خصوصی مبارکباد پیش کی۔

Advertising