نو تعینات ایس آئی نوین چندر سے پریس کلب عہدیداروں کی ملاقات

نو تعینات ایس آئی نوین چندر سے پریس کلب عہدیداروں کی ملاقات

کاماریڈی.20/جولائی(تلنگانہ وائس )بی بی پیٹ منڈل پریس کلب کے عہدیداروں نے آج بی بی پیٹ پولیس اسٹیشن کے نو تعینات سب انسپکٹر نوین چندر سے خیرسگالی ملاقات کرتے ہوئے انہیں نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

Advertising

اس موقع پر پریس کلب کے صدر ایلّمائنا سریناتھ (بتکمّا ٹی وی)، نائب صدر دیوونی پلی تروپتی (ساکشیہ)، جنرل سکریٹری ایمبری ای سرینواس (جنم نیوز)، خازن کارم پوری وینو (نو تلنگانہ)، مجلس عاملہ کے ارکان کوریوی نرسمہلو (تیجا ٹی وی) اور کومّراجو (تلنگانہ ایکسپریس) موجود تھے۔

Advertising

اس موقع پر ایس آئی نوین چندر نے کہا کہ منڈل میں امن و امان کے قیام اور جرائم پر مؤثر قابو پانے کے لیے عوام کا پولیس کے ساتھ تعاون بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے ہی پولیس مزید مؤثر اور مستعد انداز میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکتی ہے۔

Advertising

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی یا مسئلہ کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے.