عادل آباد: آل مسلم ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے انسانیت کی بہترین مثال ۔ ذہنی طور پر معذور شخص کی مدد
عادل آباد۔27/جولائی(تلنگانہ وائس)سوشل ورکر مبارک نے آل مسلم ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے انسانیت اور خدمتِ خلق کا ایک قابلِ ستائش پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ نیک کام کرتے وقت مذہب نہیں بلکہ انسانیت کو ترجیح دینی چاہیے اور ضرورت مند افراد کی ہر ممکن مدد کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشرے کے ہر علاقے میں اس طرح کی فلاحی سرگرمیاں انجام دی جانی چاہئیں۔
انہوں نے بتایا کہ آج ایک ذہنی طور پر معذور اور بے سہارا شخص، جس کا نام راجو ہے، کی مدد کی گئی۔ راجو انتہائی گندگی کی حالت میں تھا اور لوگ اس کے قریب جانے سے بھی گریز کر رہے تھے۔
Advertising

آل مسلم ویلفیئر سوسائٹی کے رضاکاروں نے آگے بڑھ کر راجو کے بال منڈوائے، اسے غسل کروایا، مکمل صفائی کی، نئے کپڑے پہنائے اور دوبارہ باوقار انداز میں عوام کے درمیان لانے کا انتظام کیا۔
Advertising

اس موقع پر سماجی کارکن مبارک نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد صرف ایک فرد کی مدد کرنا نہیں بلکہ معاشرے میں انسانیت، ہمدردی اور سماجی شعور کو فروغ دینا بھی ہے۔

