آپریشن کوچ کو ایک سال مکمل، کاما ریڈی پولیس کی بڑی کامیابی، جرائم میں نمایاں کمی ۔ ضلع ایس پی راجیش چندرا

آپریشن کوچ‘ کا ایک سال مکمل، پولس کی بڑی کامیابی، جرائم میں بھاری کمی جرائم پیشہ عناصر میں خوف ، عوام کی حفاظت ہماری ذمہ دار، ایک سال میں 5.16 لاکھ گاڑیوں کی چیکنگ، 403 کلو گانجہ اور کروڑوں کا غیر قانونی سامان ضبط، ضلع ایس پی راجیش چندرا کی پریس کانفرنس

تلنگانہ وائس نیوز

کاما ریڈی۔30/جولائی (سید کوثر علی کی رپورٹ)کاما ریڈی ضلع میں جرائم کی روک تھام اور عوام کے تحفظ کے لیے ایس پی ایم. راجیش چندر، آئی پی ایس کی نگرانی میں شروع کیا گیا ’آپریشن کوچ‘ کامیابی کے ساتھ ایک سال مکمل کرچکا ہے۔ پریوینٹو پولیسنگ کے تحت چلائی گئی اس مہم میں پولیس نے منشیات، غیر قانونی نقل و حمل، چوری اور دیگر جرائم کے خلاف مؤثر کارروائیاں انجام دیں۔ایک سال کے دوران پولیس نے 5,16,984 گاڑیوں کی چیکنگ اور 1,19,052 افراد کی جانچ کی۔ 209 مشتبہ افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے 3,572 ڈرنک اینڈ ڈرائیو کیس درج کیے گئے۔منشیات کے خلاف کارروائی میں 403.405 کلو گرام گانجہ ضبط کیا گیا، جس کی مالیت تقریباً 2.01 کروڑ روپے ہے، جبکہ 18 ملزمین گرفتار کیے گئے۔

این ایچ-44 پر ایک کارروائی میں ہی 387.128 کلو گرام گانجہ برآمد ہوا۔
پولیس نے 18 چوری شدہ موٹر سائیکلیں، 5 دیسی بندوقیں اور ایک ایئر گن بھی برآمد کی۔ غیر قانونی ریت کی منتقلی کے 11 مقدمات میں 8 لاریوں اور 3 ٹریکٹروں کو ضبط کیا گیا۔آپریشن کوچ کے دوران چوری شدہ ٹریکٹر کو چند گھنٹوں میں برآمد کرنے، مندر چوری کا سراغ لگانے اور 14 سالہ لڑکے کو بحفاظت والدین کے حوالے کرنے جیسے واقعات پولیس کی مستعدی اور انسانی ہمدردی کی مثال بنے۔

Advertising


ایس پی ایم. راجیش چندر نے کہا کہ ’’پولیس کی رات کی چیکنگ عوام کو پریشان کرنے کے لیے نہیں بلکہ جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے ہے۔ عوام کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے اس موقع پر ،اڈشنل ایس پی ،ڈی ایس پی، کاماریڈی سی آی نراہری، یلاریڈی سی آی سرینواس، بھکنور سی آی نریش، سدا یو نگر سی آی سنتوش و دیگرپولس عہدیدار موجود تھے۔