مننور میں مفت آیورویدک طبی کیمپ، موسمی بیماریوں سے بچاؤ پر آگاہی ۔میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ایم ڈی اکرام الدین

سرخی: مننور میں مفت آیورویدک طبی کیمپ، موسمی بیماریوں سے بچاؤ پر آگاہی

عادل آباد۔30/جولائی(تلنگانہ وائس نیوز) محکمۂ آیوش کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ آیورویدک ڈسپنسری، مننور میں مفت آیورویدک طبی کیمپ اور موسمی بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر عوام کو ڈینگی، ملیریا، چکن گونیا، وائرل بخار اور آلودہ پانی سے پھیلنے والی بیماریوں سے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر سے روشناس کرایا گیا۔

Advertising

میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ایم ڈی اکرام الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برسات کے موسم میں ہر ہفتہ ڈرائی ڈے منانا، گھروں کے اطراف پانی جمع نہ ہونے دینا، ذاتی صفائی کا خیال رکھنا، محفوظ پینے کا پانی استعمال کرنا اور ماحول کو صاف رکھنا بیماریوں کی روک تھام کے لیے بے حد ضروری ہے۔

Advertising

طبی کیمپ میں ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، جوڑوں کے درد، جلدی امراض، نظامِ ہضم کی خرابی، بواسیر، فسٹولا اور فشر سمیت مختلف بیماریوں کا مفت معائنہ کیا گیا، جبکہ ضرورت مند مریضوں میں مفت آیورویدک ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔

Advertising

اس موقع پر سرپنچ محترمہ بودکے پونم، پنچایت سیکریٹری راکیش، سابق نائب سرپنچ جگن، نائب سرپنچ، وارڈ ممبران، زیڈ پی ایچ ایس کے ہیڈ ماسٹر سنتوش کمار اور دیگر معززین نے شرکت کرتے ہوئے محکمۂ آیوش کی اس عوامی خدمت کو سراہا۔

Advertising

طبی کیمپ میں بڑی تعداد میں دیہاتیوں نے شرکت کی اور مفت طبی سہولیات سے استفادہ کیا۔

Advertising

 

Advertising