پریس ریلیز
30 جولائی 2026، عادل آباد
تلنگانہ وائس نیوز
شدید بارشوں کے پیشِ نظر ضلع بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں کل (جمعہ) مقامی تعطیل
عوام بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔ ضلع کلکٹر راجرشی شاہ
عادل آباد ضلع میں مسلسل موسلادھار بارش، محکمۂ موسمیات کی جانب سے جاری انتباہ اور مختلف علاقوں میں پیدا ہونے والے نامساعد حالات کے پیشِ نظر طلبہ کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے ضلع کلکٹر راجرشی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ 31 جولائی (جمعہ) کو ضلع کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں، جونیئر و ڈگری کالجوں، گروکل اور رہائشی تعلیمی اداروں میں مقامی تعطیل رہے گی۔
کلکٹر نے بتایا کہ اس تعطیل کے عوض 8 اگست (دوسرا ہفتہ) کو ضلع کے تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ اس سلسلے میں اساتذہ، طلبہ اور والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس تبدیلی کو نوٹ کرلیں۔
Advertising

ضلع میں جاری شدید بارشوں کے باعث عوام سے انتہائی احتیاط برتنے کی اپیل کرتے ہوئے کلکٹر نے کہا کہ ناگزیر ضرورت کے علاوہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ ندی، نالوں، تالابوں، پلوں، کلورٹس اور نشیبی علاقوں کا رخ کرنے سے گریز کریں اور تیز بہاؤ والے سیلابی پانی کو کسی بھی صورت عبور کرنے کی کوشش نہ کریں۔
Advertising

نشیبی علاقوں کے مکین حالات پر مسلسل نظر رکھیں، جبکہ والدین اپنے بچوں کو سیلاب سے متاثرہ مقامات اور پانی کے بہاؤ والے علاقوں سے دور رکھیں۔
Advertising
نوٹ ۔ ہمارے گھر پر ہر اتوار کو مفت تشخیص و علاج بھی کیا جاتا ہے

بارش یا سیلاب کے باعث کسی بھی ہنگامی صورتحال یا امداد کی ضرورت پیش آنے پر عوام کلکٹریٹ میں قائم 24 گھنٹے کے خصوصی کنٹرول روم کے ٹول فری نمبر
18004251939
پر فوری اطلاع دیں۔
کلکٹر نے مزید کہا کہ اگر ہنگامی حالات میں اچانک آگ لگنے یا کسی دوسرے حادثے کا سامنا ہو تو فوری طور پر محکمۂ فائر سے رابطہ کریں۔ عوام ہنگامی امداد کے لیے
8712699212
پر کال کرکے فائر ڈپارٹمنٹ کی خدمات حاصل کرسکتے ہیں تاکہ بروقت کارروائی کے ذریعے جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔
ضلع کلکٹر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ، پولیس، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیموں اور متعلقہ محکموں کی ہدایات پر مکمل عمل کرتے ہوئے انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں۔
Advertising
The Best Management Software for Madrasas, Schools, Colleges & NGOs
مدارس اسکولس کالجس اور رفاہی فلاحی اداروں کے لیے بہترین سوفٹویئر


