عادل آباد: کانگریس کا دعویٰ، پارلیمانی حلقہ میں SIR عمل تقریباً مکمل
عادل آباد۔30/جولائی(تلنگانہ وائس) عادل آباد پارلیمانی حلقہ کے SIR (اسپیشل انٹینسیو ریویژن) کوآرڈینیٹر آری پلی موہن نے کہا ہے کہ پارلیمانی حلقہ کے سات اسمبلی حلقوں میں سے چھ حلقوں میں SIR عمل سو فیصد مکمل ہو چکا ہے، جبکہ باقی ایک حلقہ میں 98 فیصد کام مکمل ہو گیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر شب و روز محنت کرنے والے BLA-2، پولنگ بوتھ آبزرورز، کوآرڈینیٹرس اور کانگریس کارکنوں کو مبارکباد پیش کی۔
جمعرات کو عادل آباد ضلع کانگریس دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ریاستی لائبریری کونسل کے چیئرمین ریاض احمد، ریاستی اردو اکیڈمی کے چیئرمین طاہر بن حمدان، ڈی سی سی صدر ڈاکٹر نریش جادھو سمیت دیگر قائدین شریک ہوئے۔
ڈی سی سی صدر ڈاکٹر نریش جادھو نے کہا کہ ضلع عادل آباد میں SIR عمل 98 فیصد مکمل ہو چکا ہے، جبکہ بوتھ اسمبلی حلقہ میں یہ عمل مکمل ہو گیا ہے۔ عادل آباد اسمبلی حلقہ کے شہری اور دیہی علاقوں میں تقریباً 5 فیصد کام باقی ہے، جو آئندہ دو دن میں مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی اور ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ کی ہدایت ہے کہ کوئی بھی اہل شہری حقِ رائے دہی سے محروم نہ رہے، اسی مقصد کے تحت ریاستی قائدین کو اضلاع میں تعینات کیا گیا ہے۔
Advertising
اسکول،کالج، مدارس اور این جی اوز کے لئے بہترین سافٹوئیر

ریاض احمد نے کہا کہ اگرچہ ماضی میں بھی SIR عمل ہوتا رہا ہے، لیکن اس بار کانگریس نے خصوصی توجہ اس لیے دی کیونکہ بی جے پی حکومت SIR کے نام پر مخالف ووٹروں کے نام فہرست سے حذف کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ دیگر ریاستوں میں بھی اس طرح کے واقعات سامنے آ چکے ہیں، اسی لیے کانگریس ہر اہل ووٹر کے حقِ رائے دہی کے تحفظ کے لیے سرگرم ہے۔
اشتہار۔۔۔۔۔۔۔Advertising
نوٹ ۔ ہر اتوار کو مفت تشخیص و علاج بھی کیا جاتا ہے۔

طاہر بن حمدان نے کہا کہ اینیومریشن عمل مکمل ہونے کے بعد بھی کانگریس کے BLA مزید ذمہ داری کے ساتھ کام کریں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ منتقل (Shifted) ہونے والے اور جن ووٹروں کا پتہ دستیاب نہیں ہے، ان کی نشاندہی کرکے ان کے ووٹ کے حق کو محفوظ بنایا جائے۔
Advertising


آری پلی موہن نے کہا کہ سو فیصد اینیومریشن مکمل ہونے کے بعد بھی اصل ذمہ داری ختم نہیں ہوتی۔ اب کارکنان کو منتقل شدہ ووٹروں کی تفصیلات جمع کرکے ہر اہل ووٹر کے حقِ رائے دہی کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا۔

اس پریس کانفرنس میں سابق رکن پارلیمنٹ سویم باپو راؤ، بوتھ انچارج آڈے گجیندر، آصف آباد ڈی سی سی صدر سگوناکا، ضلع لائبریری چیئرمین ملے پھولے نرسیا، سابق ڈی سی سی صدر ساجد خان، سابق ڈی سی سی بی چیئرمین اڈی بھوجا ریڈی، بالوری گوردھن ریڈی، گِمّا سنتوش، پرمیشور، روپیش ریڈی، گڈی پلی ناگیش، گولی سنجیو کمار، بیججنکی انیل، ڈیرا کرشنا ریڈی سمیت متعدد کانگریس قائدین و کارکنان موجود تھے۔

Advertising

