رمس عادل آباد میں مختلف شعبوں کے ماہر ڈاکٹروں کی کنٹراکٹ بنیاد پر بھرتی، واک اِن انٹرویو 5 اگست کو ۔ رمس ڈائریکٹر جئے سنگھ راتھوڑ
عادل آباد،2/اگست(تلنگانہ وائس)
راجیو گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ریمس) گورنمنٹ میڈیکل کالج، عادل آباد میں مختلف شعبوں کے اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی کنٹراکٹ بنیاد پر بھرتی کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

ڈائریکٹر آف میڈیکل ایجوکیشن، حکومت تلنگانہ کی ہدایت اور ضلع کلکٹر عادل آباد کی منظوری کے بعد اسسٹنٹ پروفیسر، سینئر ریزیڈنٹ، سول اسسٹنٹ سرجن، چیف میڈیکل آفیسر (CMO) اور سول اسسٹنٹ سرجن-آر ایم او (RMO) کے عہدوں کو اعزازی مشاہرے (Honorarium) پر پُر کیا جائے گا۔
Advertising

اعلامیہ کے مطابق ان عہدوں کے لیے عمر، تعلیمی اہلیت (MBBS، MD، MS، DNB) اور دیگر تفصیلات ضلع انتظامیہ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

اہل امیدواروں کے لیے 5 اگست 2026 (بدھ) کو صبح 10:30 بجے سے شام 4:00 بجے تک ریمس گورنمنٹ میڈیکل کالج، عادل آباد میں ڈائریکٹر کے دفتر میں واک اِن انٹرویو منعقد کیا جائے گا۔
Advertising

امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی تمام اصل تعلیمی اور متعلقہ اسناد کے ساتھ مقررہ وقت پر انٹرویو میں شرکت کریں۔

ڈائریکٹر ریمس ڈاکٹر آر۔ جئے سنگھ نے اہل ڈاکٹروں سے اس موقع سے استفادہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
Advertising


