عادل آباد، 4 اگست (تلنگانہ وائس نیوز) کانگریس پارٹی کے سابق ضلع صدر برائے اقلیتی سیل اور سینئر کانگریس رہنما شیخ کلیم نے حلقہ اسمبلی عادل آباد کے کانگریس پارٹی انچارج کندی سرینواس ریڈی کو ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔

شیخ کلیم نے کندی سرینواس ریڈی کی صحت، درازیٔ عمر اور کامیاب سیاسی مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں مزید بہتر انداز میں انجام دیتے رہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کندی سرینواس ریڈی کی قیادت میں کانگریس پارٹی مزید مضبوط ہوگی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔


