عادل آباد، 4 اگست (تلنگانہ وائس نیوز) حلقہ اسمبلی عادل آباد کے کانگریس پارٹی انچارج کندی سرینواس ریڈی کی سالگرہ کے موقع پر کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما عتیق الرحمن نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے صحت، درازیٔ عمر اور روشن سیاسی مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


عتیق الرحمن نے کہا کہ کندی سرینواس ریڈی عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دے رہے ہیں اور آئندہ بھی اسی لگن سے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کندی سرینواس ریڈی کی قیادت میں کانگریس پارٹی مزید مستحکم ہوگی اور عوامی مسائل کے حل میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔
Advertising


